کافر کون؟ — Page 224
224 چکھ لیا ہوگا یہی شرابا طھورا ہے۔مستانی نے کہا بھٹ شاہ جی والے کہہ گئے ہیں اس کو روزانہ ایک گلاس الا ئچی ڈال کر پلایا کرو۔میں سوچ رہا تھا پٹوں یا نہ پٹوں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ پٹوں یا نہ پٹوں۔کچھ بزرگوں کے حالات پڑھے تھے ان کی ولائت مسلم تھی لیکن بظاہر اُن سے کئی خلاف شریعت کام سرزد ہوئے۔جیسا سمن سر کا ر کا بھنگ پینا۔لال شاہ کا نسوار اور چرس پینا۔سدا سہاگن کا عورتوں کا لباس پہننا۔اور نماز نہ پڑھنا۔امیر کلاں کا کبڈی کھیلنا۔سعید خزاری کا کتوں کے ساتھ شکار کھیلنا۔خضر علیہ السلام کا بچے کوقتل کرنا، قلندر پاک کا نماز نہ پڑھنا، داڑھی چھوٹی اور مونچھیں بڑی رکھنا حتی کہ رقص کرنا۔رابعہ بصری کا طوائفہ بن کر بیٹھ جانا۔شاہ عبدالعزیز کے زمانے میں ایک قلیہ کا ننگے گھومنا لیکن سخی سلطان باہو نے فرمایا تھا کہ بامرتبہ تصدیق اور تالیہ زندیق ہے۔خیال آتا کہ کہیں پی کر زندیق نہ ہو جاؤں۔پھر خیال آتا ہے کہ با مرتبہ ہوا تو اس لذیذ لذت سے محروم رہوں گا۔آخر یہی فیصلہ ہوا کہ تھوڑا سا چکھ لیتے ہیں اگر رات کی طرح لذیذ ہوا تو واقعی شسرا با طھورا ہی ہوگا۔“ روحانی سفر تحریر پیر گوہر شاہی ریاض احمد صفحہ 33 ، 34 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 35 ، 36 ) مستانی کے ساتھ شب باشی اپنے روحانی سفر صفحہ 30۔31 پر مستانی کے ساتھ ایک بارش والی رات میں اس کی جھونپڑی میں جانے اور ایک بستر پر رات گزارنے کا ذکر ہے۔تفصیل انتہائی ناموزوں ہے۔مستانی کا عشق اس واقعے کے بعد میں اور مستانی پہلے سے زیادہ قریب ہو گئے۔لڑکیوں کی طرح اتراتی کبھی میرے ہاتھ پکڑ کر سینے سے لگاتی۔اور کبھی ناچنا شروع کر دیتی۔“ (روحانی سفر تحریر پیر گوہر شاہی ریاض احمد صفحہ 37 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 38 ایک عورت کے ساتھ ہم آغوشی ایک دو پہر چشموں کی طرف چلا گیا۔راستے میں نوجوان عورت لیٹی ہوئی تھی۔۔۔بانہوں سے لپٹ گئی میں بانہوں سے چھڑانے کی کوشش کر تار ہا لیکن گرفت سخت تھی“۔روحانی سفر تحریر پیر گوہر شاہی ریاض احمد صفحہ 31 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 40) قرآن پاک کے دس پارے اور ہیں یہ قرآن پاک عوام الناس کے لئے ہے۔جس طرح ایک علم عوام کے لئے جبکہ دوسرا خواص کے لئے جو سینہ )