کافر کون؟ — Page 223
223 (روحانی سفر تحریر پیر گوہر شاہی ریاض احمد ص 7 صفحہ 8 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 26 ) 20، 30 سال نہ نماز اور نہ روزہ اس ( گدھے کی سواری کے ) دن کے بعد یعنی 20 سال کی عمر سے 30 سال کی عمر تک اسی گدھے کا اثر رہا۔نماز وغیرہ سب ختم ہو گئی۔جمعہ کی نماز بھی ادا نہ ہو سکتی۔پیروں فقیروں عالموں سے چڑھ ہوگئی۔۔۔فالتو وقت سینماؤں اور تھیٹروں میں گزارتا۔رو پیدا کٹھا کرنے کے لئے حلال وحرام کی تمیز جاتی رہی۔کاروبار میں بے ایمانی فراڈ اور جھوٹ شعار بن گیا“۔روحانی سفر تحریر پیر گوہر شاہی ریاض احمد صفحہ 7 ، 8 بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 27 گوہر شاہی کے پیٹ میں کتا ”ایک دن ذکر کی ضر میں لگا رہا تھا کہ ایک سیاہ رنگ کا موٹا تازہ کتا سانس کے ذریعہ سے باہر نکلا اور بڑی تیزی سے بھاگ کر دور پہاڑی پر بیٹھ کر مجھے گھورنے لگا۔اور جب ذکر کی مشق بند کی تو دوبارہ جسم میں داخل ہو گیا دوران ذکر ناف کی جگہ سے بچے کی طرح رونے کی آواز آنا شروع ہو گی۔ناف کی جگہ دھڑکن رہتی ہے جیسے حاملہ کے پیٹ میں بچہ ہو۔۔۔۔کچھ ماہ بعد اس کی شکل بکرے کی بن گئی۔وہ بکرا میرے ساتھ باتیں کرتا میرے ساتھ نمازیں پڑھتا۔( روحانی سفرتحریر پیر گوہر شاہی ریاض احمد صفحہ 21، 22، بحوالہ گوہر شاہی مؤلفہ سعید احمد جلالپوری صفحہ 228 ، 229) بھنگ پینے کا الہامی حکم مستانی نے کہا قلندر پاک اور بھٹ شاہ والے آئے ہیں اور کہتے ہیں ریاض کو آج گھر کی یاد بہت ستا رہی ہے۔اس کو ایک گلاس بھنگ ا پلاؤ۔اس کے بعد مستانی بھنگ کو ٹنا شروع کرتی ہے۔میں چلہ گاہ میں گیا۔و ہیں خواب دیکھا کہ ایک سفید ریش بزرگ سامنے آئے اور ناراض ہیں کہ بھنگ کیوں نہیں پی۔میں نے کہا کہ شریعت میں حرام ہے اُس نے کہا کہ شرع اور عشق میں فرق ہے۔جو شہ اللہ کے عشق میں اضافہ کرے وہ مباح اور جائز ہے۔اگر بات صرف نشے کی ہے تو پان میں بھی نشہ ہے، تمبا کو میں نشہ ہے۔اناج میں بھی نشہ ہے۔عورت میں بھی نشہ ہے۔دولت میں بھی نشہ ہے۔تو پھر سب نشے ترک کر دو۔اب وہ بزرگ بھنگ کا گلاس پیش کرتا ہے اور میں پی جاتا ہوں سوچتا ہوں بھنگ کتناذائقہ دار شربت ہے خواہ مخواہ ہمارے عالموں نے اسے حرام کہا۔جب آنکھ کھلی تو سورج چڑھ چکا تھا اب میرے پاؤں خود بخود دمستانی کی جھونپڑی کی طرف جانے لگے۔مستانی نے بڑی گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور کہا رات کو بھٹ شاہ والے آئے اور تمہیں بھنگ پلا کر چلے گئے۔تم نے ذائقہ تو