کافر کون؟

by Other Authors

Page 170 of 524

کافر کون؟ — Page 170

170 سب بے غیرت بن گئے ہیں۔سب اپنی روٹیاں سیدھی اور پیسہ کمانے میں لگے ہوئے ہیں پیر نصیر الدین آف گولڑہ مولویوں کے ایک پلیٹ فارم پر اتحاد نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے دل کے دکھ کا اظہار درج ذیل گالیاں دے کرتے ہیں: مشائخ کا اور کیا کام ہے۔نذرانے بٹورنا۔دست بوسی کروانا۔پراپرٹی اور جائیداد بنانا۔ہمارے باپ دادوں کا کیا کام تھا کہ جو بچھڑے ہوئے لوگ ہیں جو آپس میں ٹوٹ گئے ہیں ان کو جمع کرنا۔۔۔اگر آج یہ آواز اٹھائی جائے کہ شیعہ کود یو بندی کو بریلویوں کو، سپاہ صحابہ کو سپاہ محمد و شکر طیبہ کو، اورتبلیغی جماعت کو جو کلمہ گو ہیں ان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے تو کہتے ہیں یہ آدمی کیوں یہ بولی بول رہا ہے۔ہم مخالفت میں ایک دوسرے کو کا فر کہ کر جتنا پیسہ بٹور سکتے ہیں اکٹھا کرنے میں بٹور نہیں سکتے۔ہمیں بریلوی کون کہے گا اگر ہم سب کو کافر نہیں کہیں گے۔یہ تو اپنی اپنی روٹیاں سیدھی کرنے کے لئے۔صرف پیسہ کمانے میں لگے ہوئے ہیں۔اسی طرح دیوبندیوں کا بھی یہی حال ہے وہ اپنے اس پنجرے میں بند ہیں۔یہ ان کو کافر کہتے ہیں وہ ان کو کافر کہتے ہیں تو یہ با ہمی تکفیر کا سلسلہ کب تک چلے گا۔کیا کوئی آواز نہیں اس دنیا میں؟ پاکستان میں انڈیا میں ؟ کوئی ایسا آدمی نہیں ؟ نہ علماء میں ، نہ مشائخ میں؟ سب خاموش ہیں۔سب بے غیرت بنے ہوئے ہیں۔بے غیرتی کی روٹیاں کھا رہے ہیں“۔پیر صاحب کا یہ ویڈیو بیان utube پر بعنوان shut up call to irfan shah by Hazrat pir naseer | 72 فرقوں میں کبھی بھی اتحاد ممکن نہیں naseerud deen موجود ہے) جماعت احمدیہ کے شدید مخالف عالم دین ایڈیٹرالمنیر مولوی عبدالرحیم اشرف صاحب وحدت امت بذریعہ ختم نبوت کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ہم نے متعدد مراحل پر اتحاد امت کے تصور کو پیش کیا اور سب سے زیادہ قادیانیوں کے خلاف مناظرہ کے سٹیج سے ڈائر یکٹ ایکشن کے ویرانے تک ہم نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اسلام کے تمام فرقے یکجان ہیں۔لیکن کیا حقیقتاً ایسا تھا کیا حالات کی شدید سے شدید تر نا مساعدت کا باوجود ہماری تلوار تکفیر نیام میں داخل ہوئی ؟ کیا ہولناک سے ہولناک تر واقعات نے ہمارے فتاوی کی جنگ کو ٹھنڈا کیا؟ کیا کسی مرحلہ پر بھی ”ہمارا فرقہ حق پر ہے اور باقی تمام جہنم کا ایندھن ہیں“ کے نعرہ سے کان نامانوس ہوئے اگر ان میں سے کوئی بات نہیں ہوئی تو بتائیے اس سوال کا کیا جواب ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر ایمان رکھنے والی امت کے اگر تمام فرقے کافر ہیں اور ہر ایک دوسرے کو جہنمی کہتا ہے تو لامحالہ ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو سب کو اس کفر اور جنہم سے نکال کر