کافر کون؟

by Other Authors

Page 168 of 524

کافر کون؟ — Page 168

168 بریلوی دیوبندی اتحاد کی کوشش البريلوة کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ مصنفہ محمد عبد الحکیم شرف قادری صحنه 55-56) مولوی عبد الستا نیازی صاحب جو کسی زمانے میں پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر تھے انہوں نے چاہا کہ کیوں نہ دیوبندی بریلوی اتحاد کی کوشش کی جائے آخر دونوں فقہ حنفی کے ماننے والے ہیں۔چنانچہ انہوں نے بھی ایک عدد کتاب لکھ ڈالی اور اتحاد کی کوشش شروع کر دی۔کتاب میں فارمولا بھی لکھ دیا کہ اتحاد کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔پھر کیا ہوا جواب کیا ملا۔مشہور دیوبندی مولوی الیاس گھمن صاحب اس اتحاد کا آپریشن کرتے ہوئے فرماتے ہیں: " آج سے کچھ عرصہ قبل مولوی عبدالستار خان نیازی صاحب جو بریلوی مسلک کے مقتدر رہنما تھے نے اک آواز اُٹھائی کہ اُمت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق پر زور دیا جائے اور اس سلسلہ میں وہ ایک کتاب لکھتے بھی نظر آتے ہیں۔اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت مگر پڑھ کر افسوس ہوا کہ نام تو کیسا خوبصورت اور اندر سراسر بریلویت کی ترجمانی۔بہر کیف انہوں نے چار نکاتی فارمولا پیش کیا تھا کہ اگر اس پر عمل کر لیا جائے تو پاکستان میں فرقہ واریت ختم ہو سکتی ہے۔ہم ترتیب سے ہر شق کو لاتے ہیں پھر اس پر کچھ گفتگو عرض کریں گے۔کہ اس فارمولے کے مخالف بھی بریلوی ہیں جو کہ امن و اتحاد و اتفاق نہیں چاہتے جو امریکہ سے ڈالر ہی اس بنیاد پر لے رہے ہوں کہ لڑائی اور فساد ڈلوانا ہے وہ کیسے اتفاق کریں گے۔میں حیران ہوں کہ حاجی فضل کریم جیسے بریلوی زعماء ختم نبوت کے مقدس عنوان پر تحریک چلے تو اس کا ساتھ بھی نہیں دیتے تو پھر کب یہ اتفاق و اتحاد کریں گے؟ نیازی صاحب لکھتے ہیں: اتحاد ملت کے چار نکات پاکستان کی تمام جماعتیں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی شیخ محقق عبد الحق محدث دہلوی اور شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کے افکار ونظریات پر اصول متفق ہیں لہذا ہم اپنے تمام متنازعہ فیہ امور ان کے عقائد و نظریات کی روشنی میں حل کریں۔( اتحاد بین المسلمین ص 33 ) تبصره: نیازی صاحب انتہائی حیرت اور افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ بریلوی دھرم میں ان حضرات کی تحریرات پر کفر اور ان پر گستاخ رسول ہونے کے فتاوی درج ہیں اور ان میں سے بعض تو آپ کے قلم کی زد میں بھی آگئے اب