کافر کون؟ — Page 135
135 مودودی صاحب تو رسول خدا کے بعد اور کسی بھی انسان کو معیار حق ماننے کے لیے تیار نہیں لیکن قرآن وسنت کا فیصلہ ہے کہ رسول خدا کے بعد قیامت تک معیاری شخصیات آتی رہیں گئے۔پھر مزید فرمایا: مودودی صاحب کا کتاب وسنت کا بار بار ذکر کرنا محض ڈھونگ ہے وہ نہ کتاب کو مانتے ہیں اور نہ سنت کو بلکہ بخلاف سلف صالحین ایک نیا مذ ہب تیار کر رہے ہیں اور وہ اسی پر چلا کر لوگوں کو دوزخ میں دھکیلنا چاہتے ہیں“۔(مودودی دستور صفحه 46) اور سر کار آپ کی تفسیر ختم نبوت تو ٹوٹل غلط۔تیسرے گروہ کے علماء دین کی دوسرے گروہ کے علماء دین سے جوابی لڑائی تیسرے گروہ کے ممتاز لیڈر جناب پرویز صاحب دوسرے گروہ کے علماء دین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے امام مہدی اور نزول مسیح کے منتظر علماء دین کو یہ جوابی پیغام پہنچاتے ہیں۔زوروں کی اس لڑائی کا اگلاسین ملاحظہ ہو۔ساٹھ ستر برس سے مرزائیوں کے ساتھ مناظرے اور مباحثے ہو رہے ہیں لیکن یہ مسئلہ گرداب میں پھنسی ہوئی لکڑی کی طرح اپنے مقام سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھا۔اگر اس مسئلہ پر خالص قرآن کی روشنی میں بحث کی جاتی ( اور امام مہدی اور نزول مسیح کو مجوسی یہودی نظریہ سمجھا جاتا۔ناقل ) تو سارا قصہ چند منٹ میں طے ہو جاتا لیکن ہمارے ملاں قرآن خالص کو اس لیے سامنے نہیں لاتے کہ اس کی رو سے اگر مرزائیت ختم ہو جاتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ ملائیت بھی ختم ہو جاتی ہے“۔گویا حاصل وصول یہ کہ پہلا گروہ بھی غلط، دوسرا بھی غلط اور تیسرا بھی غلط تو صحیح کون؟ یہی جانکاری میری مشکل ہے۔مشکل نمبر 26 میٹھی میٹھی چوری یا میٹھا میٹھا فریب پہلا گروہ یعنی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان کا موقف کہ آنحضور صلی شایان مطلق آخری بھی ہیں لیکن آپ کے بعد حضرت عیسی بھی نبی ہیں پھر یہ کیسے ممکن ہے؟ اس گتھی کا حل انہیں سے دریافت کرتے ہیں۔خاتم النبین یعنی آخری نبی کا صرف مطلب پیدائش میں آخری ورنہ نبی آپ کے بعد بھی آئیں گے۔مولانا یوسف لدھیانوی فرماتے ہیں: