کافر کون؟

by Other Authors

Page 9 of 524

کافر کون؟ — Page 9

9 نماز کے قیدی سے ملاقات سے واپسی میرے جیسے بے نماز کے لیے ایسے ہی دلگداز لمحوں میں تبدیل ہو گئی تھی۔رات کے ایک بجے تک میں ایک ” کا فرنمازی اور بے عمل مسلمان کے تقابلی جائزہ میں مصروف تھا۔بے چینی تھی کہ ہرلمحہ بڑھتی جا رہی تھی آخر میں اس امید کے ساتھ خود کو پرسکون کرنے میں کامیاب ہو گیا کہ صبح ان کے عقائد کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کروں گا؟ ان کے اعمال کی خوبصورتی لاکھ سہی ان کے اعتقادات میں ضرور خامیاں ہوں گی ؟ صبح ضرور میں ان کی نشاندہی حاصل کروں گا۔ہو سکتا ہے اوپر سے اور کلمہ پڑھتے ہوں اندر سے اور کلمہ پڑھتے ہوں؟ ہو سکتا ہے ظاہری اعمال اور ہوں اور اندر منصوبے اور ہوں؟ ہو سکتا ہے یہ انگریزوں کی تیار کردہ جماعت ہوں؟ یا یہودیوں کے کسی خفیہ ایجنڈے پر عمل کر رہے ہوں ؟ ضرور یہ ختم نبوت کے منکر ہونگے تبھی تو علماء نے انکو کافراور دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔یہ اسلام کے متوازی یا مخالف کسی تنظیم کا نام ہوگا۔۔یا اسلام کو دنیا میں نقصان پہنچانے کے لیے کسی سامراجی طاقت نے ان کو کھڑا کیا ہوگا۔غرض ان کے کفر کی بہت سی وجوہات ہوں گی تبھی تو 72 کے 72 فرقے ان سے گھبراتے اور ان کے کفر اور دائرہ اسلام سے اخراج پر متفق ہیں۔غرض رات گئے تک میں جماعت احمدیہ کے کفر کے بارے میں مفروضے قائم کرتا رہا اور پھر کسی پہر نیند نے یہ سلسلہ توڑ دیا۔آنے والے دنوں میں میں نے جماعت احمدیہ کے لٹریچر کا تفصیلی مطالعہ کیا علماء کے اعتراضات اور تاریخی وضاحتوں اور محاکموں کو سامنے رکھا۔جہاں میں نے دعوۃ الا میر احمدیت یعنی حقیقی اسلام، احمدیت کا پیغام تحقیق عارفانه ، راه هدی ، نظام نو ، زجاجہ، پاکٹ بک، آئینہ کمالات اسلام، نزول امسیح ، شہادۃ القرآن ازالہ اوہام جیسی مشہور احمدی کتب کا مطالعہ کیا۔وہیں: مرزائیت اور اسلام قادیانیت ختم نبوت کامل از احسان الہی ظہیر از ابوالحسن ندوی از مفتی محمد شفیع