کافر کون؟ — Page 513
513 9اکتوبر : 700 سو سال بعد سپین میں تعمیر ہونے والی مسجد ” بشارت“ کا سنگ بنیاد۔$1981 مئی: ناگویا ( جاپان ) میں پہلا یوم دعوت الی اللہ۔9 اکتوبر : ٹوکیو میں مشن ہاؤس کا افتتاح۔اکتوبر: اکرا (غانا) میں مشن ہاؤس کی تکمیل۔8-7 نومبر مجلس انصاراللہ انڈونیشیا کا پہلا سالانہ اجتماع۔15 دسمبر : شکاگو کی پبلک لائیبریری میں قرآن مجید کے نسخے رکھوائے گئے۔$1982 مئی: سالسبری (زمبابوے) میں مشن ہاؤس کے لیے زمین کی خرید۔6 جون : افریقہ کے ملک ٹوگو میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد کی تعمیر۔خلافت رابعه خلافت رابعہ کے دور میں ہونے والی ترقی کو ایک غیر احمدی مصنف ”قادیانیت کا سیلاب نے اپنی کتاب کے آخر میں ” 1989 ء تک کی کارکردگی کے عنوان سے درج فرمایا ہے۔خلافت خامسه $2005 ( قادیانیت کا سیلاب صفحہ 240 تا 251 سفر کو مختصر کرتے ہوئے صرف 2005ء میں جماعت احمدیہ کی طرف سے انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز کو پیش کرتا ہوں : اس وقت تک خدا تعالیٰ کے فضل سے 181 ممالک میں جماعت احمد یہ قائم ہو چکی ہے۔امسال تین نئے ممالک میں جماعت کا نفوذ ہوا۔پچھلے اکیس سالوں میں 90 نئے ممالک میں احمدیت کا نفوذ ہوا۔امسال پاکستان کے علاوہ دنیا میں 488 نئی جماعتیں قائم ہوئیں 497 نئے مقامات پر احمدیت کا پودا لگا اس طرح پر 985 علاقوں میں احمدیت کا نفوذ ہو۔ا