کافر کون؟

by Other Authors

Page 481 of 524

کافر کون؟ — Page 481

481 مختلف حکومتوں کی رفاقتیں بھی نصیب ہوئیں۔اعلیٰ عدالتوں نے بھی دست شفقت عطا کیا۔عالمی رابطہ اسلامی کی صحبتیں بھی دامن گیر ہوئیں۔Black Gold کی جھلک بھی اندھیروں میں روشنی مہیا کرنے کے کام آئی۔لوٹ مار قتل و غارت اور زنداں کی سہولت بھی مہیا ہوئی آرڈنینس اور قانون میں تبدیلیاں بھی لائی گئیں مگر ان تمام ناخنوں تک زور لگانے والے مرحلے کے بعد سواصدی کی مسافت پر جماعت احمد یہ اپنے گراف کے کس لیول پر ہے؟ تباہ و بربادی کے کنارے پر یا کامیابیوں کے آسمان پر؟ 1۔مایوسی اور نا کا می کس کے حصے میں آئی ہے؟ 2۔سرسبزی اور شادابی کس کو نصیب ہوئی ہے؟ 3 کس پر ہر چڑھنے والا دن ظلمت سے نور کی طرف کا سفر ہے؟ 4۔کون ہے جو دوسروں کو تباہ کرتا کرتا اپنے پاؤں پر سے بھی گر پڑا ہے؟ 5 کس کا معاشرہ محبت رسول کی خوشبو سے بھرا ہوا ہے؟ 6 - کس کے ہاں روز فدایان دین جانی و مالی قربانی کے نذرانے نچھاور کر رہے ہیں؟ 7۔کس کے ہاں الحاد و بے حیائی کا رونا رویا جا رہا ہے۔8 کس کے مبلغین کے قدموں کی چاپ افریقہ کے جنگلوں سے لیکر جزائر نجی کے کناروں تک گونج رہی ہے؟ 9۔کون ہے جو تبلیغی سفروں کے لیے زمین سے نکل کر آسمان تک جا پہنچے ہیں؟ 10۔کون خدا کی مدد سے روز بروز ترقی کی منازل طے کرتارہا اور کون تباہی و بربادی کی تمام تر کوششوں کے باوجود ناکام و نامرادرہا۔سوا صدی پر پھیلے اعداد شمار میری زندگی کی آخری اور فیصلہ کن مشکل بن گئی۔مشکل نمبر 49 قادیانیت کے سیلاب کے آگے بند باندھنا ہمارے لیے ممکن نہیں رہا سوا صدی کی جنگ کے نتائج ملاحظہ کے لیے پیش ہیں: $1900 مرزا صاحب کے پاس بے تحاشا مالی قربانی کرنے والے فدائی ہیں جبکہ ہمارے پاس کچھ بھی نہیں۔مولوی