کافر کون؟

by Other Authors

Page 468 of 524

کافر کون؟ — Page 468

آخر کار وہ جیت گیا۔“ 468 شکا گوٹر بیون نے 10 مارچ 1907ء کی اشاعت میں ڈوئی کے حسرت ناک انجام کی دلکشی یوں کی : یہ خود ساختہ پیغمبر بغیر کسی اعزاز کے اور بالکل کسم پرسی کی حالت میں مر گیا۔اس وقت اس کے پاس نصف درجن سے بھی کم وفادار پیرو کار موجود تھے جن میں باتنخواہ ملازمین منجملہ ایک نیگرو کے شامل تھے۔اس کے بستر موت پر اس کا کوئی قریبی عزیزہ نہیں آیا۔اس کی بیوی اور لڑکا اس عرصہ میں جھیل مشی گن کے دوسرے کنارے والے مکان مکروہی میں ہی مقیم رہے۔“ رسالہ انڈی پینڈنٹ نے 14 مارچ 1907 ء کے ایڈیٹوریل میں یہ منظر کشی یوں کی : وہ اپنی مذہبی اور مالی حالت میں آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے کمال کو پہنچا مگر پھر یک لخت نیچے آگرا اس حال میں کہ اس کی بیوی اس کا لڑکا اس کا چرچ سب اس کو چھوڑ چکے تھے۔“ خدا تعالیٰ کسی جھوٹے نبی کو کبھی سرسبزی نہیں دکھاتا ہفت روزہ مہارت نے اپنی یکم تا 8 دسمبر 1996ء کی اشاعت میں جھوٹے نبی کی تباہی اور سر سبزی کی یوں نشاندہی کی ہے۔" قرآن مجید کی سورہ جمعہ میں اللہ تعالی آنحضرت صلی بینیم سے اعلان کرواتا ہے کہ اے رسول کہہ دے کہ اے یہود یو! اگر تم گمان کرتے ہو کہ تم دیگر لوگوں سے بڑھ کر اللہ کے پیارے ہو تو پھر موت کی تمنا کر کے دکھاؤ۔اگر تم اپنے گمان میں سچے ہو ( یعنی اپنے پیارے خدا کی ملاقات کی تمنا کرو جس طرح کی تمنا پیارے کرنے والے کو ہوتی ہے) اگلی آیت میں اللہ فرماتا ہے کہ یہ کبھی بھی ایسی تمنا نہیں کریں گے۔اپنے ان عمال کے سبب سے جو وہ آگے بھیج چکے ہیں“۔( یعنی وہ جانتے ہیں کہ ان محبت الہی کا دعویٰ محض جھوٹ کا پلندہ ہے )۔قرآن کریم کا یہ دعویٰ کسی ایک فرقے یا قوم کی حد تک محدود نہیں بلکہ قیامت تک جھوٹوں کیلے ایک چیلنج ہے۔مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹے ہونے کی گونج ایک صدی سے زائد عرصہ پر محیط ہے۔یادر ہے کہ مرزا صاحب کا دعوئی صرف محبت الہی کا نہیں تھا بلکہ ما مومن اللہ کا تھا جس کے جھوٹے مدعی کی شہ رگ کاٹ کر رکھ دینے کا اعلان سورۃ الحاقہ میں موجود ہے۔یقینا خدا کا وعدہ جھوٹا نہیں ہوسکتا۔پھر اگر خدا کا وعدہ جھوٹا نہیں ہوسکتا اور مرزا صاحب کا دعوی سچا نہیں تو مرزا صاحب کے متعلق علماء کے دعاوی اور الزامات کی ظاہری حقیقت ہمارے سامنے کیوں نہ کھل سکی اور کیوں مرزا صاحب سورۃ الحاقہ کی خدائی وعید کے گھیرے میں نہ آ سکے جبکہ مرزا صاحب خود خدا کو یوں مخاطب ہورہے ہیں۔