کافر کون؟ — Page 465
465 پیغمبروں سے جنگ سکاٹ لینڈ کا ایک نالائق بچہ سکاٹ لینڈ کے خوبصورت ملک میں 25 مئی 1847ء کی صبح نے ایک بچے کو جنم دیا جس کا نام جانا لیگزنڈر ڈوئی تجویز ہوا۔جان الیگزنڈر ایک ذہین بچہ تھا۔اس نے 6 سال کی ہی عمر میں بائبل کا دور ختم کر لیا اور 1872 ء میں پادری کا پیشہ اختیار کر کے سکاٹ لینڈ سے جنوبی آسٹریلیا چلا آیا۔ڈوئی میں فن خطابت کا ملکہ خوب تھا۔جس سے اُس نے خوب فائدہ اٹھایا اور جلد ہی اس کی شہرت دور دور تک پھیل گئی۔1888ء میں اس نے امریکہ کی طرف ہجرت کی۔جہاں وہ مختلف شہروں سے ہوتا شکا گو میں قیام پذیر ہوا۔اپنی حیران کن شہرت اور ترقی سے مسحور ہو کر اس نے 1896ء میں نئے فرقے کی بنیاد رکھی اور اس کا نام کرسچن کیتھولک چرچ تجویز کیا۔جلد ہی مریدوں کی تعداد لاکھوں کے ہندسے کو چھونے لگی تو اس نے شکا گو سے 150 میل دور جھیل مشی گن کے کنارے پر ایک خوبصورت علاقے میں ساڑھے 6 ہزارایکڑ پر مشتمل ایک قطعہ زمین خرید کر اپنا شہر بسانے کا فیصلہ کر لیا۔اس نے اپنے مریدوں کو دعوت دی کہ وہ اس نئے آباد ہونے والے شہر میں قطعات خرید کر مکانات بنائیں۔یہ قطعات بہت مہنگے داموں فروخت کئے گئے جس سے ڈوئی کو کروڑوں ڈالر کی آمد ہوئی اور آہستہ آہستہ ڈوئی کو اس شہر کے مطلق العنان حاکم کی حیثیت حاصل ہو گئی۔شہر میں بڑی بڑی فیکٹریاں، دکانیں، کارخانے اور پرنٹنگ پریس جاری ہو گئے۔یہ سب ڈوئی کی ملکیت شمار ہوئی کیونکہ اس نے قطعات زمین اور کمرشل علاقے لیز پر دے رکھے تھے اور ملکیت اپنے پاس رکھی تھی۔جوں ڈولی کی شہرت زائن سے نکل کر سارے امریکہ میں پھیل گئی۔چنانچہ شکاگو کے پروفیسر فرینکلن جانسن نے لکھا: گزشتہ بارہ برس میں کم ہی ایسے اشخاص گزرے ہوں گے جنہوں نے امریکی اخبارات میں اس قدر جگہ حاصل کی ہو جس قدر جان الیگزنڈرڈوئی نے حاصل کی ہے۔نبی ، پیغمبر، بادشاہ ( بحوالہ درس عبرت صفحہ 42 مصنفہ بشیر احمد رفیق) چنانچہ اس عروج یافتہ پس منظر کے ساتھ اس شخص نے ایک طرف تو یہ دعویٰ کیا کہ :