کافر کون؟

by Other Authors

Page 461 of 524

کافر کون؟ — Page 461

461 تھے۔وہ تاریخ کے پہلے اور واحد سائنس دان ہیں جنہیں مہذب دنیا کے سب سے بڑے اعزاز نوبل انعام کا حقدار سمجھا گیا اور مستقبل قریب میں کوئی فرد ایسا کارنامہ انجام دیتا نظر نہیں آرہا۔(علمی سائنس کراچی جولائی 1997 ء ) اردو ادب میں نمائندگی تمغہ حسن کارکردگی کا حصول دنیائے ادب میں صدارتی ایوارڈ حاصل کر کے وطن عزیز کی خدمت کرنے والے ادب و تحقیق میں صدارتی ایوارڈ تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والے 60 کتب کے مصنف شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی بھی ایک احمدی گھرانے میں پیدا ہوئے۔جواہرات حالی، حالی کی غیر مطبوعہ نظمیں، سرسید کا سفر نامہ لندن ، مقالات سرسید 19 حصے، سیرت ابن ہشام اردو تر جمه ، تاریخ اشاعت اسلام مولانا حالی کی بہترین سوانح عمری ، طبقات ابن سعد ترجمه، کتاب الا ضام مفصل تاریخ اسلام، مشاہیر اسلام، جغرافیہ تاریخ اسلام وغیرہ کتب بھی آپ کی ہی تصنیف شدہ ہیں۔آپ کی ان بہترین خدمات کی بناء پر 1970 میں آپ کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔پشتو ادب میں نمائندگی تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ پاکستان کا حصول جولائی 1970ء میں پشاور کے نزدیک بازید خیل میں ایک احمدی گھرانے میں پیدا ہونے والا بچہ قلندر مومند کے نام سے پشتو ادب میں ٹمٹما رہا ہے۔گومل یونیورسٹی کے لاء ڈیپارٹمنٹ کا چیر مین رہا۔پھر پشتو ڈکشنری پرا جیکٹ کا ڈائریکٹر بنا۔شاعری کے میدان میں ” گجرے نام سے مجموعہ شائع ہوا۔جس کا روسی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔پشتو زبان میں تنقید کی کتاب لکھی جو ایم۔اے پشتو کے کورس میں شامل ہے۔آپ کی بے مثال خدمات کی بناء پر 1979ء میں تمغہ حسن کارکردگی ” پرائڈ آف پر فارمنس اور 1991ء میں ”ستارہ پاکستان سے نوازا میڈیکل سائنس میں نمائندگی ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز کا حصول دفاع وطن میں احمدی سپوتوں کے کارنامے تو حیرت انگیز تھے ہی زخمی ہونے والے بہادروں کی مرہم پٹی میں کمر کو تختہ بنا لینے والے میجر جنرل ڈاکٹر محمود الحسن بھی ایک احمدی گھرانے میں پیدا ہوئے۔آپ کی جنگی خدمات کے خراج کے طور پر افواج پاکستان نے آپ کو ہلال امتیاز ، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز