کافر کون؟

by Other Authors

Page 445 of 524

کافر کون؟ — Page 445

445 جانے والے بیش قیمت تحفے درباری امراء کے ساتھ ساتھ بادشاہ وقت کی آنکھوں پر بھی پٹی باندھ دیں گے۔امراء کو بذریعہ انعامات وہ رات کو ہی خرید چکے تھے۔بادشاہ حبشہ نجاشی تخت پر براجمان ہوئے۔قومی اسمبلی جیسے دربار کی کاروائی شروع ہوئی ملکی ریاست کے وفد نے جواہرات و یا قوت سے جڑا وقیمتی تحائف پیش کرنے کے بعد مدعا بیان کیا کہ ان لوگوں نے نیا دین گھڑ کر ہمارے دین سے بغاوت کی ہے اور پھر یہاں بھاگ آئے ہیں۔لہذا انہیں ہمارے حوالے کیا جائے تا کہ ہم انہیں اپنی ریاست میں لے جا کر اپنے قانون کے مطابق سزا دے سکیں۔سرکار دو عالم فخر کائنات سینی پیہم کے تم مبارک حضرت جعفر طیار کی وہ تقریر ہر اس ایوان عدل میں شمع بن کر جگمگائے گی جہاں جہاں رشوت خور درباری امراء متکبر قریشی دین کے ٹھیکداروں کے ساتھ ملکر عدل وانصاف کی عندلیب پر دجالی جال ڈالنے کی کوشش کریں گے۔آپ کی تقریر کا لب لباب یہ تھا کہ ہم لوگ فسق و فجور کی ہر نوع میں مبتلا تھے زنا، ڈاکہ، چوری ، عصمت دری، پرائے مال پر نظر قبل ، بدخلقی، بے حیائی غرض جو برائی ممکن ہو سکے ہمارا معاشرہ اس میں ملوث تھا پھر خدا تعالیٰ رب العالمین نے اپنی سرکار سے رحم فرما کر ہم میں اپنا فرستادہ بھیجا جس کی لائی ہوئی پاکیزہ تعلیم سے ہم نے یہ تمام برائیاں چھوڑ دیں۔ہم خدائے واحد کی پرستش کرنے والے اور مخلوق خدا کو اپنے ہاتھ کان پاؤں سے سلامتی دینے والے بن گئے۔اپنی ہی بیٹیوں کو زندہ دفن کرنے کی بجائے دوسروں کے آرام کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے بن گئے۔ہمارا شعار "السلام علیکم“ بن گیا ہمارا معاشرہ ”اسلام“ بن گیا۔غرض ہم حقوق اللہ اور حقوق العباد پر کار بند ہو کر ہر ظلم سے ہاتھ روکنے والے بن گئے۔یہی بات ہماری شناخت یہی بات ہمارا گناہ اور یہی ہماری بغاوت ہے۔وائٹ ہاؤس لندن مارکہ قادیانی حضرات میں ایک فرستادہ کے آنے کے بعد بعض جرائم کی تفصیل ہم نے گذشتہ باب میں پڑھی۔لیکن پھر دل میں یہ خیال جاگزیں ہوا۔ہو نہ ہو یہ جرائم قادیانی لوگوں کے نچلے طبقے سے متعلقہ ہوں۔اعلیٰ دماغ اور سپریم باڈی ان سے مختلف کردار کی مالک ہو۔اور وہ کردار لازماً ملت اسلامیہ کے سنہری اخلاق سے متصادم ہوگا۔وطن عزیز کی بربادی کے لیے یہ لوگ دن رات مصروف ہونگے۔بقول جماعت احمدیہ کے شدید مخالف عالم دین مولوی عبد الرحیم اشرف قادیانیت کا مقابلہ کرنے والے علماء پہاڑ وں جیسی شخصیات تھیں۔