کافر کون؟ — Page 218
218 آدم و ابلیس صفحه 57 فتنہ پرویزیت صفحه 42 حضرت عیسی کے بن باپ ہونے کا انکار حضرت مسیح حضرت داؤد کی نسل سے تھے اور یہ سلسلہ یوسف نجار کی وساطت سے حضرت داؤد تک پہنچتا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان نسب ناموں کی رو سے حضرت مسیح یوسف کے بیٹے ہی قرار پاتے ہیں۔قرآن کریم کی طرف سے اس میں کوئی تصریح کہیں بھی نہیں کہ حضرت عیسی کی پیدائش بغیر باپ کے ہوئی تھی“۔انکار حدیث ( معارف قرآن جلد 2 صفحہ 47 بحوالہ فتنہ پرویزیت صفحه 42 اگر حدیثیں بھی دین کا جزو تھیں تو رسول اللہ ال ام ایم کو چاہیئے تھا کہ جس طرح آپ نے امت کو قرآن دیا تھا اسی طرح اپنی احادیث کا ایک مستند مجموعہ بھی امت کو دے جاتے لیکن رسول اللہ نے ایسا نہیں کیا۔آپ ملٹی تم پر ایمان لانے کا مطلب مقام حدیث پیش لفظ ص س بحوالہ فتنہ پرویزیت صفحه 43 رسول اللہ صلی ایتم پر ایمان سے مفہوم اس کی ذات پر ایمان نہیں رسالت محمدیہ پر ایمان سے مقصود اس کی کتاب پر ایمان ہے۔جو حضور کی وساطت سے دنیا کو ملی“۔دعا کے اثرات کا انکار فردوس گم گشتی ص 393 بحوالہ فتنہ پرویزیت ص 44) آج آدھی دنیا کو پیٹ بھر کے روٹی نصیب نہیں ہو رہی لہذا انسانوں کے خود ساختہ مذہب کے پیدا کردہ خدا پر ایمان لانے اور اس سے دعاؤں پر توکل کرنے سے وہ یقین کسی طرح پیدا نہیں ہو سکتا جو انسانوں کی احتیاج کی فکر سے بے خوف کر دے“۔توبہ استغفار کا انکار (سلیم کے نام چودھواں خط صفحہ 226 بحوالہ فتنہ پرویزیت صفحه 44) اگر کسی فرد سے لغزش ہو جائے تو مسجد کے گوشے میں استغفر اللہ کہنے سے معافی نہیں مل سکتی بلکہ اس فرد کو خود چل کر مرکزی اتھارٹی کے پاس آنا ہوگا“۔مجله طلوع اسلام جولائی 1963 تحریر غلام احمد پرویز بحوالہ فتنہ پرویزیت صفحه (44) خدا اور رزق کی ضمانت ”مذہب نے جس خدا کو کائنات سے ماوراء عرش پر بٹھا رکھا ہے وہ واقعی کسی انسان کے رزق کی ضمانت نہیں