کافر کون؟

by Other Authors

Page 143 of 524

کافر کون؟ — Page 143

143 سبب سے پیغمبروں کا اعتبار زیادہ ہوا اور مہر سے زینت ہوتی ہے اور آپ انبیاء کی زینت ہیں۔(الكلام الا وضع صفحه 797) اس لفظ کا معنی صرف آخری نبی نقی علی خان بھی نہیں مانتا۔بلکہ اس کا معنی انبیاء کی نبوت پر مہر لگانے والا کیا ہے۔تو یہ بھی نص قطعی کا منکر ، اجماع امت کا منکر ، اس معنی میں تاویل کرنے والا ہے۔لہذا کا فر ہوا اور پیچھے گزر چکا کہ جو کسی کفر کی تحسین کرے وہ بھی کافر ہے۔لہذا فاضل بریلوی بھی گیا۔اس لیے تبسم صاحب ذرا قدم پھونک پھونک کے رکھیے۔آگے دیکھیے۔پیر جماعت علی شاہ کے بیٹے سید محمد حسین شاہ جماعتی لکھتے ہیں : ” جن اوصاف حمیدہ، اخلاق جمیله شمائل ،حسنه، فضائل برگزیده مکارم اخلاق سے انبیاء کرام خالی تھے۔وہ سب کے سب حضور صلی اللہ علیہ وسلم میں پائے جاتے ہیں اور آپ ہر طرح سے کامل ومکمل ہے۔ختم نبوت کے یہی معنی ہیں کہ نبوت آپکے ذریعے سے تکمیل کو پہنچ گئی۔( افضل الرسل سلا ای ان صفحہ 379) اس کو مدون کیا ہے آپ کے جید عالم مولوی صادق قصوری نے اس پر مقدمہ پیر کرم شاہ صاحب نے لکھا ہے۔تو یہ سب قادیانیوں کی تائید کرنے والے اور ختم نبوت کے اجماعی معنی اور قطعی معنی سے ہٹ کر معنی کرنے والے ہیں۔یہ بھی بقول آپ کے سب کا فراگر کوئی بریلوی اب ان کی تعریف و تحسین کرے گا وہ بھی آپ کے بقول کا فرجا ٹھہرا۔آگے آئیے : مولانا محمد ذاکر صاحب خلیفہ مجاز خواجہ ضیاء الدین سیالوی کی ادارت میں چھپنے والے رسالے میں ہے: دوختم نبوت سے مراد قطع نبوت یا انقطاع رسالت نہیں بلکہ تکمیل نبوت و ابدیت رسالت ہے۔یعنی نبوت اس کارگہ حیات میں اپنے تمام ارتقائی منازل طے کر کے جس نقطہ عروج پر پہنچی اس کا نام جناب محمد رسول اللہ صل تھا یہ اہم ہے۔(الجامعه نومبر دسمبر 1983ء ، جلد نمبر 37، شمارہ نمبر 4، ص 39 کیا مولانا ذاکر صاحب خواجہ قمر الدین سیالوی کے اخص الخواص لوگوں سے تھے۔وہ قادیانی نواز ہیں۔کیا انہیں آپ کا فر کہیں گے؟ اگر نہ کہیں پھر بھی جاتے ہیں اور اگر کہیں تو پھر بھی۔سوچ لیں۔مشورہ کر کے جواب دیں آپ کو قیامت تک کی مہلت ہے جو الزامات جناب آپ مولانا نانوتوی پر لگا رہے تھے وہ سب کے سب آپ کے گھر میں ملتے ہیں۔پہلے اپنے گھر کی فکر کیجئے۔پھر باہر کی۔اعتراض نمبر 7