کافر کون؟

by Other Authors

Page 142 of 524

کافر کون؟ — Page 142

142 اکتوبر 2012 ء میں سرگودہا کے مشہور دیوبندی مولوی محمد الیاس گھمن صاحب نے ایک اور کتاب کا اس ذخیرے میں اضافہ کیا اور یوں صدی پر پھیلی اس کہانی کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔مگر خلاصہ وہی کہ آہستہ بولو کہیں قادیانی سن نہ لیں۔میں اس کتاب کے صفحہ نمبر 129 تا 136 کو پورا درج کر رہا ہوں۔اعتراض نمبر 6 حجتہ الاسلام پر اعتراض کرتے ہوئے سید تقسم شاہ بخاری صاحب لکھتے ہیں: قرآن حکیم نے جب خاتم النبیین فرما دیا تو آیت آپ کے آخری نبی ہونے میں نص قطعی ہوگئی۔آخری نبی کا معنی خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا صحابہ کرام تابعین اور تمام امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کا عقیدہ ایمان اسی پر رہا اور اسی پر رہے گا۔جملہ آئمہ کرام مفسرین ومحدثین نے قرآن وحدیث کی روشنی میں یہی بتایا کہ خاتم بمعنی آخری نبی ہے اسی پر اجماع ہے۔اور اسی پر تواتر ثابت ہے۔اس معنی میں نہ کوئی تاویل مانی جائے گی نہ کوئی تخصیص بلکہ تاویل و تخصیص کرنے والا بھی خارج از اسلام ہوگا اور سمجھ بوجھ کر بھی ایسے کافر کے کفر میں شک کرنے والا اپنے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ختم نبوت اور تحذیر الناس صفحہ 23 66 دوسری جگہ لکھتے ہیں : ” انقطاع نبوت کا انکار اور تکمیل نبوت کا اقرار یہ عقیدہ قادیانیت کے لیے بہت مفید ہے۔اس سے چند باتیں معلوم ہوئیں۔1۔اس لفظ خاتم النبیین کا معنی آخری نبی کے علاوہ کوئی اور لینا کفر ہے۔2۔ایسے کفر کو جو کفر نہ کہے وہ بھی کافر۔3۔اس کا معنی تکمیل نبوت کرنا، انقطاع کا نہ کرنا قادیانیت کو مفید ہے۔اور اس معنی میں کوئی تاویل و تخصیص نہیں ہو سکتی۔ختم نبوت اور تحذیر الناس صفحہ 337 ) القصہ دیکھیے : ”بریلویت بانی فاضل بریلوی نے اپنے والد کی کتاب الکلام الا وضح کی تعریف و توصیف کی اور اسے علوم کثیرہ پر مشتمل کہا ہے“۔علوم (دیکھیں: الكلام الا وضح ص ز ) اس میں لکھا ہے : ” جو اس لفظ کو بموجب قرآت عاصم رحمۃ اللہ علیہ کے خاتم النبیین بفتح تا پڑھیں تو ایک اور خاصہ آپ کا ثابت ہوتا ہے۔کہ سوا آپ کے یہ لقب بھی کسی کو حاصل نہ ہو۔مہر سے اعتبار بڑھتا ہے۔اور آپ کے