جوئے شیریں

by Other Authors

Page 90 of 107

جوئے شیریں — Page 90

حضرت مصلح موعود کی شان میں بشارت دی مسیحا کو خدا نے تمہیں پہنچے گی رحمت کی نشانی ملے گا ایک فرزند گرامی عطا ہوگی دلوں کی شادمانی وہ آیا ساتھ لے کر فضل آیا بعد اکرام شاہ دو جہانی مٹاکر اپنی مستی راہ حق میں جہاں کو اس نے بخشی زندگانی یی مد نظر تھا ایک مقصد برائے دین احمد جانفشانی رہی نصرت خدا کی شامل حال گذاری زندگی با کامرانی ہمیں داغ جدائی آج دیگر ہوا حاضر حضور یار جانی جو اس نے نور بھیجا تھا جہاں میں ہوا واصل به رب جاودانی وہ جس کے قلب و روح و تن مبارک مبارک آمدن رفتن مبارک"