جوئے شیریں

by Other Authors

Page 88 of 107

جوئے شیریں — Page 88

٨٩ نہ کیوں دلوں کو سکون و سرور ہو حاصل کہ قرب خطہ رشک جناں میں رہتے ہو تمہیں سلام و دعا ہے نصیب صبح و مسا جوار مرقد شاہ زماں میں رہتے ہو شیں جہاں کی میں شب قدر اور دن عیدیں جو ہم سے چھوٹ گیا اس جہاں میں رہتے ہو کچھ ایسے گل ہیں جو پر مردہ ہمیں جدا ہو کر انہیں بھی یاد رکھو گلستان میں رہتے ہو تمہارے دم سے ہمارے گھروں کی آبادی تمہاری قید پہ صدقے ہزار آزادی