جذبۃ الحق

by Other Authors

Page 19 of 63

جذبۃ الحق — Page 19

19 پیش کیا کہ فلاں دن میرے ایک مقدمہ کی تاریخ مقرر ہے۔اگر آج یہاں سے نہ روانہ ہو جاؤں تو تاریخ مقررہ تک وہاں نہیں پہنچ سکتا۔اس سے میرا تقریباً ایک ہزار روپیہ کا نقصان ہو جائے گا۔اس مرتبہ آپ معاف فرمائیں کسی اور موقعہ پر جتنے دن آپ چاہیں گے آپ کے یہاں ٹھہروں گا۔پھر میں نے زیادہ اصرار نہ کیا۔اور وہ لوگ اسٹیم پر سوار ہو کر کلکتہ کی طرف روانہ ہو گئے۔لیکن رخصت ہوتے وقت دونوں مولوی صاحبان نے مجھ سے اقرار کیا تھا کہ برہمن بڑیہ سے جانے کے بعد سلسلہ احمدیہ کی نسبت مجھ سے خط و کتابت ضرور کریں ہوں۔ان سے مجھے مطلع کریں گے اور جس قدر عمدہ گے۔اور جو ، ہمیں۔وہ مجھے قیمتاً عنایت کریں گے۔رسالے اس سلسلہ کے خلاف لیکن یہاں سے جانے کے بعد بہاری صاحب نے تو ایک ٹکڑا کاغذ کا بھی میرے پاس نہ بھیجا اور مولوی عبداللہ چھپر وی گو چند روز تک کچھ خط و کتابت کرتے رہے لیکن چونکہ ان کے خطوط میں صرف متعصبانہ جھگڑا ہو تا تھا۔اور عالمانہ اور منصفانہ بات نہ ہوتی بلکہ ثناء اللہ کے رنگ میں تحقیر کر تا تھا اس وجہ سے میں نے اس سے خط و کتابت ترک کر دی۔واللہ المعین یہاں تک کہ تیرے دن کی کارروائی ختم ہوئی۔واللہ اعلم الخصر اس جنگ و جدل کے بعد بھی میں سلسلہ احمدیہ کی تحقیق حتی الامکان کرتا رہا۔اور جب سنتا کہ کسی مخالف نے کوئی کتاب یا رسالہ سلسلہ احمدیہ کے خلاف لکھا ہے یا کسی احمدی عالم نے سلسلہ کی تائید میں کوئی رسالہ چھپوایا ہے اس کو منگا تا۔غور سے پڑھتا اور دلائل کو جانچتا تھا قادیان کے اخبار " الحکم " اور "البدر" بھی میرے نام جاری تھے۔مولوی ثناء اللہ امرتسری کے اخبار "الحدیث" کے پرچے بھی کبھی کبھی منگالیتا تھا۔مجھ میں طرفداری بالکل نہ تھی۔