جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 94 of 143

جنت کا دروازہ — Page 94

94 ہیں کہ ایسے لوگ ہیں جو ماں باپ تک کی بھی عزت نہیں کرتے۔میں تم سے بچ بچ کہتا ہوں کہ مادر پدر آزاد کبھی خیر و برکت کا منہ نہ دیکھیں گے پس نیک نیتی کے ساتھ اور پوری اطاعت اور فرمانبرداری کے رنگ میں خدا رسول کے فرمودہ پر عمل کرنے کو تیار ہو جاؤ بہتری اسی میں ہے ورنہ اختیار ہے۔ہمارا کام صرف نصیحت کرنا ہے۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 295 اگر والدہ بوڑھی نہ ہوتی حضرت اویس قرنی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حضرت مسیح موعود کے رفقاء نے عظیم نمونے دکھائے۔حضرت مولوی شیر علی صاحب فرماتے ہیں۔میں جب 1897ء میں قادیان آیا تو جامع بیت اقصیٰ کی دیوار پر ایک تحریر قاضی ضیاء الدین صاحب سکنہ قاضی کوٹ ضلع گوجرانوالہ کی دیکھی اور اس کا مضمون یہ تھا کہ اگر وطن میں میری والدہ جو بوڑھی اور ضعیف ہیں نہ ہوتیں تو میں حضرت مرزا صاحب کی معیت سے جدا نہ ہوتا۔( رفقاء احمد جلد 6 صفحہ 9) خدمت کی اہمیت والدین کی خدمت بعض حالات میں اتنی اہمیت اختیار کر جاتی ہے کہ حقوق اللہ پر بھی مقدم ہو جاتی ہے۔اور آنحضور نے کے اپنے ارشادات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور نے مخصوص حالات میں والدین کی خدمت اور اطاعت کو نماز حج اور جہاد پر بھی اولیت عطا فرمائی ہے۔