جنت کا دروازہ — Page 2
2 داخله خدا کی تو حید اور عبادت کے قیام کے بعد انسان پر سب سے بڑا حق اس کے والدین کا ہے یہی وہ ہستیاں ہیں جن کے ذریعہ ایک فرد اس دنیا میں داخل ہوتا ہے اور یہی وہ وجود ہیں جن کی خدمت اور معروف اطاعت کے ساتھ انسان خدا کی رضا کی جنت میں داخل ہو سکتا ہے۔اس لئے والدین بجاطور پر دنیا کا بھی دروازہ ہیں اور جنت کا بھی دروازہ ہیں۔اسی بات کی وضاحت اس کتا بچہ میں قرآن و حدیث ارشادات حضرت مسیح موعود و خلفاء سلسلہ اور قابل اطاعت ہستیوں کے پاکیزہ کردار کی جھلکیوں سے کی گئی ہے۔میں شائع ہوا تو بہت سے دوستوں نے اسے یکجا کرنے کی تحریک کی میں کا ممنون ہوں جن کی توجہ اور محنت سے یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے لئے جنت کا یہ دروازہ بھی کھول دے اور ہمیں یہ توفیق دے کہ ہم اپنی اولاد کے لئے بن جائیں۔آمین