جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 103 of 143

جنت کا دروازہ — Page 103

103 حصول جنت ایک شخص نے پوچھا یا رسول اللہ والدین کا اولا د پر کیا حق ہے۔آپ نے فرمایا۔و ہی تیری جنت اور وہی تیری جہنم ہیں۔ابن ماجہ کتاب الادب باب برالوالدین حدیث 3652) حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا جس نے اپنے ماں اور باپ دونوں کی اطاعت کرتے ہوئے دن کا آغاز کیا اس کے لئے جنت کے دو دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔اور اگر ایک کی اطاعت کی ہو تو ایک دروازہ کھولا جاتا ہے۔اور جس نے ماں باپ دونوں کی نافرمانی کرتے ہوئے صبح کی اس کے لئے جہنم کے دو دروازے کھل چکے ہوتے ہیں اور اگر ایک کی نافرمانی کی ہو تو ایک دروازہ کھل جاتا ہے۔کسی نے پوچھا اگر ماں باپ ظالم ہوں تو کیا پھر بھی ایسا ہو گا فرمایا۔اگر چہ وہ ظالم ہوں اگر چہ وہ ظالم ہوں اگر چہ وہ ظالم ہوں۔( مشکوۃ کتاب الادب باب البر والصلة) رضائے الہی حضور ﷺ نے فرمایا خدا کی رضا والد کی رضا میں مضمر ہے اور خدا کی ناراضگی والد کی ناراضگی میں پوشیدہ ہے۔تندی ابواب البر والصلة باب الفضل في رضا الوالدين حديث 1821) سید نا حضرت خلیفہ اسیح الاوّل فرماتے ہیں۔