جنت کا دروازہ — Page 95
95 عبادت سے زیادہ ضروری آنحضرت ﷺ نے صحابہ کو یہ واقعہ سنایا کہ ایک عورت نے اپنے بچے جریج کو جو یہود کی عبادت گاہ صومعہ میں نماز پڑھ رہا تھا آواز دی۔جریج پریشان ہو گیا اور بار بار کہنے لگا اللحم ای وصلاتی اے اللہ ایک طرف میری ماں ہے دوسری طرف نماز۔کیا کروں بہر حال اس نے نماز جاری رکھی۔تھا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر جریج عالم ہوتا تو جانتا کہ ماں کی بات کا جواب دینا عبادت سے زیادہ ضروری ( بخاری کتاب التهجد باب اذا دعت الام ولدها في الصلواة وفتح الباری زیر حدیث ہذا جلد 3 صفحہ 78) مقبول حج حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا جو نیک اولا د اپنے والدین کی طرف رحمت کی نظر سے دیکھتی ہے اس کی ہر نظر کے بدلے اس کے لئے مقبول حج کا ثواب لکھا جاتا ہے۔صحابہ نے کہا اگر وہ ایک دن میں سو مرتبہ ایسی نظر ڈالے تو فرمایا ہاں اللہ سب سے بڑا اور پاک ہے (یعنی ایسا اجر دینا اس کے لئے کوئی مشکل نہیں) ( مشکوة كتاب الادب باب البر والصلة) قرآن وسنت کی واضح تصریحات کی روشنی میں اس حدیث کا یہ مطلب ہے کہ