جنت کا دروازہ — Page 49
49 غیر احمدی والدین کیلئے دعا ایک شخص نے حضرت مصلح موعود سے عرض کیا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ غیر احمدی والدین کے لئے دعا نہیں کرنی چاہیئے فرمایا۔میں تو ان کے لئے دعا کا قائل ہوں۔قرآن شریف نے صرف یہ کہا ہے کہ مشرک کے لئے دعا نہیں کرنی چاہئے باقی غیر احمدی والدین کیلئے انسان ہر وقت دعا کر سکتا ہے بلکہ اسے کرنی چاہیئے۔(الفضل 11 - اگست 1960 ء ) میرا کوئی احسان نہیں شہید احمدیت رستم خان جلوز کی نوشہرہ کے رہنے والے تھے۔ان کے احمدیت قبول کرنے پر والد صاحب نے بہت سختی کی۔آخر عمر میں رستم خان کے والد صاحب صو بیدار دلاور خاں بہت ضعیف ہو گئے تھے تمام لڑکوں نے ان کی خدمت سے معذوری ظاہر کی تو وہ راولپنڈی میں رستم خان کے پاس چلے آئے۔رستم خان اور صالحہ بیگم نے ان کی کمال خدمت کی۔اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتے بول و براز کراتے اور نہلاتے۔ایک دن صو بیدار دلاور خان نے رستم خان سے کہا کہ رستم خان میں تم سے بہت خوش ہوں۔میں نے ابتداء میں تمہارے ساتھ بہت سختی کی۔مگر آخر میں تم ہی میرے کام آئے۔اس پر رستم خان نے کہا کہ بابا مجھے میرے پیر کی یہی تعلیم ہے۔یہ میرا آپ پر کوئی احسان نہیں۔میں احمدی ہوں۔اور یہ میرا فرض ہے۔اس پر صو بیدار صاحب کہنے لگے۔شاباش ہو تیرے پیر پر۔میں بھی اس کو سچا جانتا ہوں۔ان کی وفات کی وفات کے بعد رستم خان نے ہی ان کی تدفین کی۔اگلے دن