جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 105 of 143

جنت کا دروازہ — Page 105

105 ثواب ملے گا۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہاں۔تو اس نے ایک باغ جو اس کے پاس تھا صدقہ کر دیا۔حقائق الفرقان جلد اوّل صفحہ 183) عمر اور رزق میں برکت کا گر حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔جس شخص کی خواہش ہو کہ اس کی عمر لمبی ہو اور رزق میں فراوانی ہو تو اس کو چاہئے کہ اپنے والدین سے حسن سلوک کرے اور صدایمی کی عادت ڈالے۔(مسند احمد جلد 3 صفحہ 266 حدیث 12922 ) مشکلات سے نجات حضور ﷺ نے صحابہ کو یہ واقعہ سنایا کہ ایک دفعہ تین آدمی سفر کے لئے نکلے اور رات انہیں ایک غار میں بسر کرنی پڑی۔اس عرصہ میں پہاڑ سے ایک چٹان لڑھک کر غار کے منہ پر آگئی اور وہ اندر بند ہو گئے۔انہوں نے آپس میں سوچا کہ اس مصیبت سے اب صرف دعا کے ذریعہ ہی نجات مل سکتی ہے۔آؤ اپنے نیک اعمال کا واسطہ دے کر خدا سے دعا کریں۔ان میں سے ایک آدمی نے کہا اے اللہ میرے ماں باپ ضعیف العمر تھے۔اور میں اپنے اہل وعیال اور مال مویشی کو ان سے پہلے کچھ کھلانا پلانا حرام سمجھتا تھا ایک دن باہر سے چارہ لانے میں مجھے دیر ہوگئی اور شام کو جلدی والدین کے سونے سے پہلے نہ آسکا۔جب میں نے ان کے لئے دودھ دوہا اور ان کے پاس لایا تو ان کو سویا ہوا پایا۔تب میرے دل نے ان کو جگانا پسند نہ کیا اور نہ میں نے یہ چاہا کہ ان کو کھلانے پلانے سے پہلے اپنے اہل وعیال اور مال