جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 134 of 143

جنت کا دروازہ — Page 134

134 حاصل کلام الغرض ماں باپ اس زمین پر خدا کی ربوبیت کے مظہر ہیں ان کی خدمت اور اطاعت سے جنت کے دروازے کھلتے ہیں ان کی دعا ئیں آسمان پر مقبول ہیں وہ زمین پر انسان کے سب سے بڑے محسن ہیں ان کا شکر ادا کرنا خدا نے واجب قرار دیا ہے ان کی خدمت کر کے جنت حاصل کیجئے اور اگر ایسا نہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ ارشاد یا درکھیئے جو شخص اپنے ماں باپ کی عزت نہیں کرتا اور امور معروفہ میں جو خلاف قرآن نہیں ہیں ان کی بات کو نہیں مانتا اور ان کی تعہد خدمت سے لا پرواہ ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۹)