جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 51 of 143

جنت کا دروازہ — Page 51

51 فالحمد لله على ذالک (سیرت شیر علی صفحہ 163 ) ساری بچت چوہدری بشیر احمد صاحب وڑائچ رجوعہ ضلع گجرات نے بیعت کی تو والد نے سخت مخالفت کی۔جائداد سے عاق کر دیا قتل کے منصوبے بنے لگے تو وہ ہجرت کر کے سندھ چلے گئے۔وہاں اللہ نے انہیں باعزت روزگار عطا فر مایا۔دوسری طرف ان کے والد کی فصل اچھی نہ ہوتی۔مویشی مرنے لگے۔چوہدری صاحب سال کے آخر پر اپنی آمد کی ساری بچت اپنے مخالف والد کو بھیج دیتے۔یہاں تک کہ والد نے خود ہی واپس آنے کی الفضل 9 مارچ 2001ء) اجازت دے دی۔مسلسل خدمت حضرت مولوی محمد الیاس خان صاحب چارسدہ کے رہنے والے تھے۔1909ء میں احمدیت قبول کی۔آپ فرماتے ہیں کہ میں ابتدا سے اپنے والد صاحب کا بہت احترام کیا کرتا تھا۔احمدیت قبول کرنے کے بعد جب میرے والد صاحب مخالفوں کے ساتھ مل کر احمدیت کے سخت مخالف ہوئے تو بھی بدستور میں ان کا ویسا ہی ادب و احترام کرتا جیسے پہلے کیا کرتا تھا اور اپنی تنخواہ سے ماہوار کچھ نہ کچھ ان کی خدمت میں پیش کرتا۔حیات الیاس صفحہ 22 از عبدالسلام خان)