جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 48 of 143

جنت کا دروازہ — Page 48

48 رخصت ہوتے وقت بھی حضرت صاحب نے یہی کلمات فرمائے اور اندر چلے گئے اور والد صاحب نے بعد ازاں سخت مخالفت کی سولہ سال برابر مخالفت پر اڑے رہے مگر میں دعا متواتر کرتا رہا۔ایک دفعہ جلسہ پر جانے کے لئے میں نے ان کو تحریک کی کہ آپ کم از کم قادیان جلسہ دیکھ آؤ کیونکہ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں چنانچہ جلسہ پر آنے سے پہلے والد صاحب نے کہا کہ مجھ سے اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ جب تک حق اور جھوٹ نہ دیکھوں مجھے موت نہیں آئے گی تمہارے کہنے پر نہیں جاؤں گا چنانچہ والد صاحب اپنی مرضی سے جلسہ پر آ گئے اور جلسے کے دوران میں بیعت کر لی اور بعد ازاں ایک سال تک زندہ رہے اور مارچ 1924 ء میں فوت ہو گئے۔(الفضل 11 ستمبر 1998ء) حج اور دعا ایک صاحب نے حضرت مصلح موعود سے پوچھا کہ کیا غیر احمدی والدین کو حج کرانا جائز ہے۔فرمایا جب غیر احمدی والدین کو وہ روٹی دے سکتا ہے تو جج کیوں نہیں کر سکتا۔(روز نامہ الفضل 7 جولائی 1960ء) ایک نواحمدی نے حضرت مصلح موعود سے عرض کیا کہ میں اپنے ماں باپ کے لئے جو کفر کی حالت میں فوت ہوئے ہیں دعا کر سکتا ہوں یا نہیں حضور نے فرمایا۔نام لئے بغیر اس طرح دعا کی جاسکتی ہے کہ اے خدا۔میرے ماں باپ پر رحم فرما۔ممکن ہے کہ وہ بظا ہر کفر کی حالت میں مرے ہوں لیکن خدا تعالی کے نزدیک ان پر اتمام حجت نہ ہوئی ہو اور وہ رحم کے مستحق سمجھے جائیں۔یا پھر دادا پر دادا وغیرہ میں سے جو بھی رحم کے مستحق ہوں گے ان کے متعلق یہ دعاسنی جائے گی۔(الفضل 18 ستمبر 1960 ء )