جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 33
۳۳ جان و دلم فدائے جمال محمدا خاکم نشار کوچۂ آل محمد ا مدت ہوئی میر عثمان علی خان مرحوم نظام حیدر آباد دکن نے بھی راس نعت کے بعض اشعار میں تصرف کر کے اسے اپنے نام سے شائع کرا دیا تھا۔چنانچہ ۱۹۷۵ ء میں میر عثمان علی خان کا جو دیوان حیدر آباد دکن سے نچھپا ہے اس کے صفحہ ۲۰۴ پہ بھی یہ اشعار شامل دیوان ہیں۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی انعامی کتاب من الرحمن میں یہ نظریہ پیش کر کے دنیائے لسانیات میں تہلکہ مچا دیا کہ :۔دنیا میں صرف قرآن شریف ایک ایسی کتاب ہے جو اس زبان میں نازل ہوا ہے جو ام الالسنہ اور الہامی اور تمام بولیوں کا منبع اور سرچشمہ ہے۔(ضیاء الحق ) اس کتاب کی اشاعت پر نہیں سال بھی نہ گزرے تھے کہ رائل عرب اکیڈیمی کے ممتاز عیسائی ممبر الاستاذ آنستاس