جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 84 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 84

۸۴ آپ کی دوسری کتاب ENGLISH TRACED TO ARABIC کی نسبت ڈاکٹر وحید قریشی صاحب نے رسالہ "صحیفہ" اپریل ۱۹۷۰ء میں یہ رائے دہی کہ : "مصنف نے لسانیات کے شعبے میں ایک ایسا صحیح اورمحکمہ نظریہ پیش کیا۔ہے جس سے السنہ عالم کے اولین ماخذ کے متعلق اختلافات ختم ہو جانے چاہئیں۔" (بحواله الفضل ، ار اگست ۴۱۹۷۲) حضرات با حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جماعت کو دین کی خدمت او را علائے کلمتہ اللہ کی غرض سے علوم جدیدہ حاصل کرنے کی صرف ہدایت ہی نہیں فرمائی بلکہ جیسا کہ آپ نے کل کے تاریخی انقلابی اجلاس میں سیدنا و اما منا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی زبان مبارک سے بھی سُنا حضرت مسیح موجود نے مارچ ۱۹۰۶ ء میں یہ حیرت انگیز پیش گوئی بھی فرمائی کہ :- "میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کہ مال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور