جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 83 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 83

۸۳ بالبداہت ثابت ہو جاتا ہے۔ران راہ نما اصولوں کی روشنی میں السنہ عالم کا گہرا مطالعہ کرنے اور پھر اس دعوئی کو عملاً ثابت کر دکھانے کا عظیم الشان کام در حقیقت ایک ادارہ کا تقاضا کرتا تھا جیس کو حضرت شیخ محمد احمد صاحب منظر نے تقریباً چالیس سال کی محنت اور جانفشانی سے کامیابی کے شاندار مراحل تک دیا ہے اور آپ دنیا کی چھیا لیں زبانوں لغات حل کر کے ثابت کر چکے ہیں کہ ان کے بنیادی الفاظ کا حقیقی سر حیشم منطقی اور یقینی طور پر عربی زبان ہے۔آپ کی یہ علمی اکسیر متعدد کتب کی صورت میں پاکستان یورپ، امریکہ اور افریقہ میں بھی شائع ہو کر منظر عام پر آچکی ہے۔آپ کی کتاب "ARABIC THE SOURCE OF ALL LANGUAGES پر پاکستان ٹائمزلاہور کے فاضل تبصرہ نگار نے مفصل تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کتاب کا ہر صفحہ حیرت انگیز ہے اور جو بات بظاہر ناممکن نظر آتی تھی وہ اس کے ذریعے سے ایک حسابی صداقت کی طرح ثابت ہو چکی ہے اور یہ کتاب دُنیا کے لئے ایک چیلنج ہے۔