جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 67
مرجع بنایا۔مگر یہ سرگرمیاں اور کوششیں زیادہ تر انفرادی حیثیت سے رونما ہوئیں سلسلہ احمدیہ نے اپنے تبلیغی نصب العین کو ایک ادارے کی صورت دے کر ایک منظم کوشش بنا دیا۔اس منظم کار کردگی کا ایک ادنی کرشمہ ہے کہ سلسلہ احمدیہ کے مبلغین گزشتہ ربع صدی کے دوران میں ایشیا، افریقہ اور امریکہ میں متعد تقلبی یا ادارے قائم کرکے اعلائے کلمۃ الحق کر رہے ہیں۔“ (بحوالہ " مرکز احمدیت قادیان مت ۴۵ مرتبہ شیخ محمود احمد صاحب عرفانی ) مفکر احرار جناب چودھری افضل حق صاحب اپنی کتاب " فتنہ ارتداد اور پولیٹیکل قلابازیاں میں لکھا :- " آریہ سماج کے معرض وجود میں آنے سے پیشتر اسلام جسد بے جان تھا۔۔۔۔مسلمانوں کے دیگر فرقوں میں تو کوئی جماعت تبلیغی اغراض کے لئے پیدا نہ ہوسکی، ہاں ایک دل مسلمانوں کی غفلت سے مضطرب ہو کر اُٹھا ، ایک مختصر سی جماعت