جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 46
" سے عہد کیا ہے پھر کیونکر عہد کے خلاف کر سکتے ہیں۔دفتاوی نذیر یه جلد سوم من ناشر الحدیث اکادمی کشمیری بازار لاہور) ۱۸۷۷ء میں خلیفتہ السلمین ترکی نے امیر شیر علی خان والی افغانستان کو انگریزوں کے خلاف اعلان جہاد کرنے کی ممانعت کی جس کی امیر نے فوری تعمیل کی اور ہندوستان کی سرحد پر اپنی فوجوں کا جمع ہونا روک دیا۔بید یہ میری ات ارد و ترجمه خود نوشت سوانح " ضیاء الملة و الدین امیرعبدالرحمن خان نبازی حکمران دولت خدا دا د افغانستان - ترجمه ۶۱۹۰۱ مطبوعه مطب شخصی اگره (919-6 ۱۸۷۹ء میں مختلف فرقہ ہائے اسلام کی پسندیدگی سے مولوی محمد حسین صاحب بالوی نے "الاقتصاد في مَسَائِلِ الجهاد " کے نام سے ایک مبسوط رسالہ شائع کیا جس میں قرآن و حدیث اور فقہ حنفی کی رو سے ان اکابر کے خیالات کی پرزور تائید کی گئی تھی۔جہاں تک برطانوی ہند کی مسلمان ریاستوں کا تعلق ہے وہ سب کی سب انگریزی حکومت کی وفادار اطاعت گزا را در خیر خواہ تھیں خصوصا ریاست حیدر آباد دکن