جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 415
415 عملی تربیت تعلیمی عرصہ کے دوران تمام طلبہ کو تربیت کے لئے مختلف جماعتوں میں بھجوایا جاتا ہے اس طرح جہاں وہ تعلیمی وتربیتی امور بجالاتے ہیں اس طرح جماعتیں ان سے مستفید ہوتی ہیں وہاں طلبہ کی عملی تربیت بھی ساتھ ساتھ ہوتی ہے۔علاوہ ازیں ہفتہ میں دو پیریڈز تقاریر کی مشق کروانے کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔طلباء کو پہلے سے علمی و تربیتی نوعیت کے عناوین دے دیئے جاتے ہیں۔طلباء تیاری کر کے ان پیریڈز میں تقاریر کرتے ہیں۔اس طرح طلباء میں تقاریر کرنے کی مشق بھی ہوتی ہے اور تحقیق کرنے اور مضمون نویسی کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔گزشتہ صفحات میں وقف جدید کے تحت تیار ہونے والے معلمین کے متعلق تقریبا تمام بنیادی ضروری معلومات کا ذکر کر دیا گیا ہے۔پس ایسے نوجوان جو خدمت دین کا جذبہ اور شوق رکھتے ہیں وہ آگے بڑھیں اور اپنی زندگیاں خدا کی راہ میں وقف کریں۔اس سلسلہ میں دفتر وقف جدید میں خود تشریف لا کر یا بذریعہ خط و کتابت مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔مدرسة الظفر واقامۃ الظفر کی نئی عمارت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معلمین وقف جدید کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات کے پیش نظر ڈگری کالج ربوہ کے بالمقابل کوٹ وساوا کے پاس ۹۔ایکٹر زمین میں مدرسۃ الظفر و اقامۃ الظفر اور اساتذہ و کارکنان مدرسۃ الظفر کیلئے کوارٹرز کی تعمیر کا کام بڑی تیزی سے جاری ہے۔جو انشاء اللہ آئندہ دوسال کے اندر اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔تحریک وقف جدید کو مضبوط کرو بانی تحریک حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نور اللہ مرقدہ نے فرمایا! میں آپ لوگوں کو برابر تحریک کرتا رہا ہوں کہ وقف جدید کو مضبوط بنانا ضروری ہے لیکن اب تو کام کی وسعت کی وجہ سے اس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے پس جہاں اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو مالوں میں ترقی دی ہے وہاں آپ کو سلسلہ کی ترقی کیلئے بھی دل کھول کر چندہ دینا چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ آپ وقت