جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 414 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 414

414 مقرر ہے جو انٹرویو میں امیدواروں کا جائزہ لے کر داخلہ کا فیصلہ کرتا ہے۔نصاب معلمین کلاس وقف جدید کے تحت معلمین کی تعلیم و تربیت کا دورانیہ تین سال پر مبنی ہے۔جو طلباء کمزور ہوں انہیں محمد ہ میں ایک سال زائد لگوایا جاتا ہے۔جس میں طلباء کا تعلیمی معیار بلند کرنے کے لئے با قاعدہ نصاب مقرر ہے۔جس میں قرآن کریم ناظرہ اور مکمل باترجمہ پڑھایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بنیادی عربی قواعد (صرف ونحو ) روز مره پیش آمدہ فقہی مسائل، علم الکلام میں حضرت مسیح موعود کی بعض کتب بھی پڑھائی جاتی ہیں نیز احادیث اور انگریزی زبان بھی پڑھائی جاتی ہے۔اور بنیادی اخلاقی مسائل اور عام طور پر پیش آنے والے مسائل کے جوابات لکھائے جاتے ہیں۔اسی طرح کتب سیرت و تواریخ بھی پڑھائی جاتی ہے۔اور بنی نوع انسان کی خدمت بجالانے کے لئے ہو میو پیتھی سے بھی متعارف کروایا جاتا ہے۔ذہنی و جسمانی تربیت جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے روزانہ نماز عصر تا مغرب کھیل کا وقت مقرر ہے۔جس میں ہر طالب علم کے لئے حصہ لینا ضروری ہے۔تفریح اور جنرل نالج کے نقطہ نظر سے ہر سال دو پلنکس منائی جاتی ہیں اور ملک کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کی سیر اور ہائیکنگ کروائی جاتی ہے۔وظیفہ تعلیم کے در ان طلبہ کو وظیفہ دیا جاتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ کھانے پینے اور دیگر چھوٹی موٹی ضروریات بآسانی پوری کر سکتے ہیں۔اقامة الظفر معلمین کلاس کے ہوٹل کا نام حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے اقامتہ الظفر عطا فرمایا ہے اور چھوٹے پیمانے پر خدا کے فضل سے اقامتہ الظفر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔تاہم معلمین کلاس کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے پیش نظر مدرستہ الظفر “ اور ”اقامۃ الظفر “ کے تدریسی اور رہائشی بلا کس کے علاوہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کے لئے گراؤنڈز بنائے جانے کی اشد ضروت محسوس کی جا رہی ہے اور اس کی مستقبل قریب میں عملاً ضرورت ہوگی جو منصوبہ میں شامل ہے۔