جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 294 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 294

294 (۱۳) ناظم حاضری و نگرانی ناظم حاضری ونگرانی کا فرض ہے کہ جلسہ کے تمام انتظامات کے لئے حسب ضرورت منتظمین و معاونین مہیا کریں۔اس سلسلہ میں جماعتوں سے رابطہ کر کے رضا کاروں کی فہرستیں حاصل کریں۔جماعتوں کو تحریک کریں کہ افراد جماعت اپنی خدمات افسر جلسہ سالانہ کو پیش کریں۔تمام رضا کاروں کو ان کی جائے ڈیوٹی کے متعلق اطلاع کریں۔اپنے ساتھ رضا کاروں کا ریز رو گروپ رکھیں تا کہ ہنگامی صورت حال میں جہاں بھی ضرورت پڑے رضا کار بھجواسکیں۔تمام نظامتوں میں جملہ کا رکنان کی ( صبح و شام ) حاضری کا ریکارڈ رکھیں۔(۱۴) ناظم پخته سامان وظروف گلی ناظم پختہ سامان وظروف گلی کا فرض ہے کہ جلسہ کے سٹور کو چیک کر کے جلسہ سے قبل قابل مرمت اشیاء کی مرمت کرائیں۔ضرورت کے مطابق پختہ برتنوں یا Disposable برتنوں کا انتظام کریں۔پختہ برتن اور کچے برتن (Disposable) لنگروں اور قیامگاہوں کے مہمان نوازوں کو حسب ضرورت مہیا کریں۔جلسہ کے بعد پختہ سامان واپس حاصل کرنے کا انتظام کریں۔( جہاں سے سامان حاصل کیا گیا ) (۱۵) ناظم بازار ناظم بازار کا فرض ہے کہ جلسہ کے موقعہ پر عارضی بازار لگانے کے لئے جگہ کا انتخاب کریں۔انتخاب کے بعد اس جگہ بازاروں اور دوکانوں کا نقشہ تیار کریں۔دلچسپی رکھنے والوں کو عارضی دکانیں الاٹ کریں۔مختلف اشیاء صرف کی قیمتیں مقرر کر کے نگرانی رکھیں کہ دکاندار مقررہ قیمتوں پر چیزیں فروخت