جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 240
240 ا۔بوقت انتخاب اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ایک سے زیادہ عہدے ایک ہی شخص کے سپرد بجز خاص مجبوری کے نہ کئے جائیں۔تاکہ کثرت کار کی وجہ سے سلسلہ کے کاموں میں کوئی حرج اور نقص واقع نہ ہو۔اور زیادہ سے زیادہ دوست کام کی تربیت حاصل کر سکیں۔( قاعدہ ۳۱۸) ۱۲۔اگر کسی جماعت کو کسی شعبہ کا کوئی عہدیدار منتخب نہیں ہوتا تو اس شعبہ کے کام کی ذمہ داری صدر یا امیر پر ہوتی ہے۔مناسب ہے کہ ہر عہدہ کا انتخاب کیا جائے۔( قاعدہ نمبر ۳۰۵) ۱۳۔چندہ دہندگان سے مراد وہ احباب ہیں جو اپنا چندہ با قاعدگی کے ساتھ ادا کرتے ہیں اور جن کے ذمہ چندہ عام و چندہ حصہ آمد کا چھ ماہ سے زائد عرصہ کا بقایا نہ ہو۔اور چندہ جلسہ سالانہ کا ایک سال سے زائد عرصہ کا بقایا نہ ہو۔( قاعدہ نمبر ۳۴۱) ۱۴۔اگر کسی بقایا دار نے اپنی کسی رقم کی ادائیگی کے متعلق ادارہ سے مہلت حاصل کر لی ہو۔تو اس شرط سے اس وقت تک مستفی ہوتا ہے جب تک اس نے مہلت لے رکھی ہو۔( قاعدہ نمبر۳۵۳) ۱۵- فهرست انتخاب پر صدر اجلاس کے علاوہ دو ایسے دوستوں کے دستخط ہونے بھی لازمی ہوتے ہیں جن کے نام کسی عہدہ کے لئے پیش نہ ہوئے ہوں مگر انتخاب کی کارروائی میں موجود رہے ہوں۔( قاعدہ نمبر۳۵۳) ۱۶ منتخب شدہ عہد یداران کے مکمل پتہ جات مع ولدیت ضرور درج فرما ئیں۔نیز منتخب شدہ موصی احباب کے وصیت نمبر بھی درج فرمائیں۔۱۷ منتخب عہدیداران کے متعلق مقامی سیکرٹری مال کی یہ تصدیقی رپورٹ شامل ہو کہ وہ حسب قواعد بقایا دار نہیں ہیں۔۱۸۔قرآن مجید ناظرہ عہدیداران کے لئے کم از کم معیار قرار دیا جائے۔۱۹۔اگر کسی امیر یا کسی اور دوسرے مقامی عہدیدار کے انتخاب کے متعلق یہ شکایت موصول ہو اور یہ شکایت تحقیقات پر درست ثابت ہوئی ہو کہ اس میں کسی کے حق میں پرو پیگنڈہ کیا گیا ہے تو اس انتخاب کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔اور پروپیگنڈہ کرنے والوں سے سختی سے باز پرس کی جاسکتی ہے۔اور دوبارہ انتخاب کے وقت انہیں اس اجلاس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔( قاعدہ نمبر ۳۲۴) ۲۰۔پراپیگنڈہ میں ہر ایسا عمل داخل ہوتا ہے جس میں جماعت کے افراد یا کسی فرد پر کسی طریقہ سے کسی خاص شخص کے حق میں یا خلاف رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔البتہ صدر اجلاس کی اجازت سے مجلس انتخاب میں مجوزہ افراد کے حق میں مناسب الفاظ میں مختصر تقریر کی جاسکتی ہے۔مگر کسی شخص کے خلاف تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔( قاعدہ نمبر ۳۲۵)