جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 239
239 د جو افرا د سلسلہ کی طرف سے زیر تعزیر ہوں اور معافی کو تین سال پورے نہ ہوئے ہوں۔ھ : جن افراد کو مالی تعزیر ہوئی ہو اور معافی کو تین سال پورے نہ ہوئے ہوں۔ر: ایسے افراد جو اپنا مرکزی چندہ مقامی نظام جماعت کو توڑ کر علیحدہ طور پر مرکز میں بھجوانے پر مصر ہوں۔ذا ایسے بالغ طالب علم جن کے اخراجات کا انحصارا اپنے والدین یا سر پرستوں پر ہو۔( قاعدہ نمبر ۳۲۹) ۵۔مندرجہ ذیل اشخاص کو بطور عہد یدار منتخب نہیں کیا جائے گا۔صدرانجمن احمدیہ کے ناظران، نائب ناظران اور افسران صیغہ جات اسی طرح تحریک جدید کے وکلاء، نائب وکلاء اور افسران صیغہ جات اور وقف جدید کے ناظم اور نائب ناظم کسی بھی مقامی عہدہ کے لئے منتخب نہیں ہو سکتے۔اسی طرح قاضی بھی کسی اور عہدہ کے لئے منتخب نہیں ہو سکتے۔( قاعدہ نمبر ۳۱۰) الف: قاعدہ نمبر ۳۲۹ کے تحت جو ووٹ دینے کے اہل نہ ہوں۔ب: لازمی چندہ جات کے بقایا کی ادائیگی نہ کرنے کی اجازت حاصل کرنے والے ج : حسب قاعدہ قواعد وصیت نمبر ۲ے جس موصی کی وصیت صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے منسوخ کر دی جائے۔د: جماعتی یا ذیلی تنظیموں کے چندہ جات کی رقم ذاتی مصرف میں لانے والے۔نوٹ : ایسے افراد کے نام رقم کی واپسی و معافی کے تین سال بعد تک کسی عہدہ کیلئے پیش نہیں ہو سکتے۔نوٹ نمبر۲ : کسی تعزیر کی معافی ایک بار ہوتی ہے۔دوبارہ تعزیر کی صورت میں کبھی بھی عہد یدار نہیں بن سکتا۔۶۔رعایتی شرح حاصل کرنے والے احباب عہدیدار نہیں بن سکتے۔تاہم ووٹ دینے کے حق دار ہوتے ہیں۔( قاعدہ نمبر ۳۴۵) ے۔لازمی چندہ جات کے ایسے بقایا دار جنہوں نے بقایا کی معافی حاصل کی ہے پانچ سال تک با قاعدگی کے ساتھ لازمی چندے ادا کئے ہوں تو عہدیدار منتخب یا مقرر ہو سکتے ہیں۔( قاعدہ نمبر ۳۴۴) - کسی سرکاری ملازم کو کسی صورت میں بھی سیکرٹری اصلاح و ارشاد و سیکرٹری امور عامہ مقرر نہ کیا جائے۔( قاعدہ نمبر ۳۲۴) 9۔انتخاب میں حاضر افراد کا ووٹ دینا لازمی ہوتا ہے۔غیر جانبدار رہنے کی اجازت نہیں ہوتی۔( قاعدہ نمبر ۳۲۸) ۱۰۔ہر عہدہ کی اہمیت اور فرائض کے مناسب حال اس کے لئے عہد یدار کا انتخاب ہونا چاہئے۔اور دوستوں کو رائے دیتے ہوئے اہلیت کے سوال کو ہر صورت میں مقدم رکھنا چاہئے محض نام کے طور پر عدیم الفرصت یا سست غیر مخلص یا نا اہل یا کسی رنگ میں برانمونہ رکھنے والے اشخاص کو منتخب نہیں کرنا چاہئے۔( قاعدہ نمبر ۳۱۷)