جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 44 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 44

44 2 - سرمہ چشم آریہ - / 500 روپے۔کرامات الصادقین -/1000 روپے۔4 - نورالحق -/5000 روپے۔5۔اعجاز احمدی - 10000 روپے۔6۔اتمام الجنہ -/1000 روپے۔7 - تحفہ گولڑویہ -/500 روپے۔8۔سرالخلافہ -/27 روپے۔9۔اعجاز اسیح -/500 روپے ان کے علاوہ درج ذیل کتب کے بالمقابل کتاب لکھنے یار د لکھنے پر اپنا جھوٹا ہونا تسلیم کر لینے کے وعدہ پر مبنی چیلنج دیئے۔1- اعجاز المسیح۔2۔حجتہ اللہ۔3 - الھدی والتبصرة لمن سری۔2 ملفوظات حضرت مسیح موعود کی مذکورہ کتب کے علاوہ حضور نے مختلف مواقع پر جو خطبات و تقاریر، فرمودات اور ارشادات فرمائے۔ان کو بھی رفقاء کرام محفوظ کرتے رہے۔جو ساتھ ساتھ اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے رہے۔بعد میں ان کو کتابی صورت میں شائع کر دیا گیا۔ملفوظات کے پہلے ایڈیشن کی 10 جلدیں تھیں۔جواب نئے ایڈیشن میں 5 جلدوں میں شائع شدہ ہیں۔3۔مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود نے اپنی زندگی میں مختلف اغراض اور ضروریات کے پیش نظر کسی تحریک تلقین ، تجویز وضاحت یا چیلنج پر بنی مختلف اوقات میں اشتہارات شائع کئے۔جن کو بعد میں تبلیغ رسالت“ کے نام سے کتابی صورت میں افادہ عام کیلئے 10 جلدوں میں اور پھر مجموعہ اشتہارات کے طور پر تین جلدوں میں شائع کیا گیا۔