جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 43 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 43

43 - آسانی فیصلہ 2 - نشان آسانی- 3- تحفہ گولڑو یہ۔4۔اربعین 5- سراج منیر - 6- تریاق القلوب 7- نزول اسے۔8۔حقیقۃ الوجی۔9۔نور الحق حصہ دوم۔10۔اسلامی اصول کی فلاسفی۔11۔اعجاز احمدی۔12۔اعجاز مسیح - 13 - دافع البلاء 14 - کرامات الصادقین۔15۔تحفہ غزنویہ۔16۔حجتہ اللہ۔17۔انجام آتھم۔18 - تحفہ الندوہ۔19 - لجتہ النور۔ظہور امام مہدی : یہ بھی ایک ایسا موضوع ہے جس سے متعلق حضرت مسیح موعود نے اپنی بہت ساری کتب میں بحث فرمائی ہے۔جن میں سے درج ذیل کتب کا بنیادی اور اصل موضوع اور نفس مضمون یہی ہے۔1 - ضرورة الامام -2- حقیقۃ المہدی-3- نشان آسمانی۔4۔شہادۃ القرآن۔5۔نورالحق حصہ دوم۔مسئلہ نبوت: حضرت مسیح موعود کی 1901ء کے بعد کی اکثر تحریرات میں مسئلہ نبوت پر بحث کی گئی ہے۔مگر سب سے زیادہ اہم رسالہ ایک غلطی کا ازالہ ہے۔یہ کتاب بطور خاص مسئلہ نبوت کے متعلق تحریر کی گئی ہے۔جس میں حضرت مسیح موعود نے نبی کی تعریف، نبوت کی اقسام حقیقت نبوت اور اپنے دعوئی پر بحث فرمائی ہے۔مسئلہ جہاد : یوں تو مسئلہ جہاد پر بھی حضور نے متعدد کتب میں بحث کرتے ہوئے حقیقت جہاد پر روشنی ڈالی ہے۔تاہم آپ کی کتاب ” گورنمنٹ انگریزی اور جہاد میں صرف اور صرف اسی مسئلہ کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔اسی طرح نورالحق حصہ اول میں بھی جہاد کے موضوع پر خصوصی بحث کی گئی ہے۔مغربی فلسفہ کا رد: حضرت مسیح موعود نے اپنی کتب آئینہ کمالات اسلام“ اور ”برکات الدعا میں بطور خاص مغربی فلسفہ کا ردفرمایا ہے۔موازنہ بین المذاہب: مختلف مذاہب میں سے عیسائیت اور ہندو ازم کا دین حق کے ساتھ درج ذیل کتب میں بطور خاص موازنہ کیا گیا ہے۔1۔براہین احمدیہ ہر چہار حصص۔2۔پرانی تحریریں۔3۔سرمہ چشم آریہ۔4۔چشمہ معرفت۔5۔کشتی نوح۔6۔معیار المذاہب۔متفرق کتب: مذکورہ بالا کتب کے علاوہ تمام کتب مختلف اور متفرق مضامین پر مبنی ہیں جن میں سے زیادہ اہم براہین احمدیہ حصہ پنجم اور کشتی نوح ہیں۔چیلنج پرمبنی کتب: حضرت مسیح موعود نے درج ذیل کتب کا رد لکھنے یا ان کے مقابلہ پر کتب لکھنے پر ہزاروں روپے کے انعامی چیلنج دیئے ہیں۔مگر آج تک کسی کو بھی مقابلہ کی تو فیق نہیں مل سکی۔1۔براہین احمدیہ ہر چہار ص۔- 10000 روپے