جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 568
568 میں آپ بچپن میں ہی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں میں پہونچ گئے آپ نے مرکز سلسلہ میں تعلیم حاصل کی آپ قرآن کریم کے حافظ اور عاشق تھے اور اپنے مخصوص اور وجد آفرین انداز جس میں حضرت مولا نا عبدالکریم صاحب کی آواز کا رنگ پایا جاتا تھا۔تلاوت قرآن کریم فرمایا کرتے تھے۔آپ ماریشس کے تبلیغی مشن کے بانی تھے تقریباً بارہ سال تک اس جزیرہ میں مقدس فریضہ تبلیغ ادا کیا اور رستہ میں سیلون مشن کی داغ بیل بھی آپ کے ہاتھوں سے پڑی تعلیمی اعتبار سے آپ گریجوایٹ تھے۔اور غالبا علی گڑھ یو نیورسٹی سے آپ نے بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔زبان عربی سے بے انتہا محبت اور شغف تھا۔فرانسیسی زبان کی تحصیل آپ نے جزیرہ ماریشس میں کی اور اس پر آپ کو کافی عبور تھا۔آپ عبرانی زبان بھی جانتے تھے ماریشس میں تبلیغی فرائض ادا کرنے کے بعد آپ قادیان کے تعلیم الاسلام ہائی سکول میں عربی اور دینیات کے استاد مقرر ہوئے۔آپ نہایت محنت اور شغف سے تعلیم دیتے تھے قرآن کریم پڑھاتے ہوئے خوش الحانی سے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کرتے اور اس وقت آپ کی نیم وا آنکھوں میں وجدانی کیفیت نظر آتی۔حضرت صوفی صاحب نے بڑی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا۔آپ کو کلام پاک سے بے حد محبت اور عشق تھا۔آپ نے اپنی اولاد کے نام بھی قرآن کریم کے مقدس الفاظ سے اخذ کئے اور منفر د نام رکھے اور جن آیات سے آپ نے اپنی اولاد کے نام مقتبس کئے وہ اپنے مکان کے دروازوں اور کھڑکیوں پر کنندہ کروائے۔۔۔حضرت صوفی صاحب رضی اللہ تعالی سالہا سال تک محلہ دار الرحمت کی مسجد کے امام رہے اور اسی مسجد میں قرآن کریم اور حدیث کا درس دینے کی آپ کو لمبی مدت تک توفیق ملی۔آپ کا مکان محلہ کے جنوب مغربی کونے پر تھا اور مسجد سے کافی مسافت پر تھا لیکن آپ با وجود بڑھاپے، کمزوری اور بھاری جسم کے باقاعدگی کے ساتھ مسجد پہنچتے تھے کئی سال تک آپ کو محلہ کی صدارت کے فرائض بھی ادا کرنے کی توفیق ملی۔رمضان المبارک میں مسجد دار البرکات میں سالہا سال تک آپ نے نماز تراویح پڑھائی۔ظہر کی نماز کا وقت چونکہ سکول کے اوقات میں آتا، اس لئے ظہر کی نماز آپ مسجد نور میں ادا فرماتے اور نماز کی امامت سے فارغ ہو کر تمام طلبہ اور اساتذہ کو قرآن کریم اور احادیث کی دعائیں سناتے اور یاد کراتے چنانچہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اس زمانہ کے اکثر طلباء کو آپ سے متواتر سنی ہوئی ادعیہ حفظ ہو گئیں جو ان کی آئندہ زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے جلسہ سالانہ اور مجلس مشاورت کے موقعہ پر بھی کئی سال تک آپ کو سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ارشاد کے ماتحت تلاوت قرآن کریم کی توفیق ملتی رہی۔