جماعت احمدیہ کا تعارف — Page vi
iv افتتاح جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک سو سال سے کچھ زائد عرصہ گزر چکا ہے اور یہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ترقی کی نئی سے نئی منازل طے کر رہی ہے اور ہر آنے والا دن جماعت کو عالمگیر سطح پرنی وسعتیں عطا کر رہا ہے اور قرآنی وعدہ کے موافق جماعت احمدیہ کی زمین چاروں اطراف بڑھتی اور پھیلتی جارہی ہے اور بعض ممالک میں يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا کے مناظر بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ان حالات میں اس بات کی بڑی شدت کے ساتھ ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ کوئی ایسی کتاب تیار ہو جس میں جماعت کا ابتدائی تعارف تفصیل کے ساتھ یکجائی صورت میں پیش کیا گیا ہوتا کہ نئے آنے والے احباب جماعت اس سے استفادہ کرتے ہوئے جماعت کے ماضی سے بھی واقفیت حاصل کریں اور جماعت کا حال بھی ان کو معلوم ہو اور جماعت کا مستقبل بھی ان پر روشن ہو۔اس کتاب میں موصوف نے جماعت احمدیہ کے قیام کے پس منظر سے لے کر جماعت احمدیہ کے مستقبل تک بڑے عمدہ انداز میں اور ضروری تفصیل کے ساتھ جماعت کا تعارف پیش کیا ہے۔اور جماعت سے متعلق تمام ضروری تعارفی معلومات جمع کر دی ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ کتاب جہاں نئے احمدی بھائیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بہت