جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 511 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 511

511 دس جلیل القدر صحابہ مسیح موعود علیہ السلام کا مختصر تعارف ایک اور پیشگوئی کا پورا ہونا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اپنی تصنیف انجام آتھم میں ایک اور پیشگوئی کا پورا ہون“ کے عنوان سے تحریر فرماتے ہیں : چونکہ حدیث صحیح میں آچکا ہے کہ مہدی موعود کے پاس ایک چھپی ہوئی کتاب ہوگی جس میں اس کے تین سو تیرہ اصحاب کا نام درج ہو گا۔اس لئے یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ وہ پیشگوئی آج پوری ہو گئی۔یہ تو ظاہر ہے کہ پہلے اس سے اس امت مرحومہ میں کوئی ایسا شخص پیدا نہیں ہوا کہ جو مہدویت کا مدعی ہوتا اور اس کے وقت میں چھاپہ خانہ بھی ہوتا۔اور اس کے پاس ایک کتاب بھی ہوتی جس میں تین سو تیرہ نام لکھے ہوئے ہوتے۔اور ظاہر ہے کہ اگر یہ کام انسان کے اختیار میں ہوتا تو اس سے پہلے کئی جھوٹے اپنے تئیں اس کا مصداق بنا سکتے۔مگر اصل بات یہ ہے کہ خدا کی پیشگوئیوں میں ایسی فوق العادت شرطیں ہوتی ہیں کہ کوئی جھوٹا ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔اور اس کو وہ سامان اور اسباب عطا نہیں کئے جاتے جو بچے کو عطا کئے جاتے ہیں۔شیخ علی حمزہ بن علی ملک الطوسی اپنی کتاب جواہر الاسرار میں جو ۸۴۰ ء میں تالیف ہوئی تھی مہدی موعود کے بارے میں مندرجہ ذیل عبارت لکھتے ہیں۔” در اربعین آمده است که خروج مهدی از قریه کدعه باشد - قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ الْمَهْدِى مِنْ قَرْيَةِ يُقَالُ لَهَا كَدْعَهِ وَيُصَدِّقُهُ اللَّهُ تَعَالَىٰ وَيَجْمَعُ أَصْحَابَهُ مِنْ أَقْصَى الْبِلادِ عَلَى عِدَةِ اَهْلِ بَدْرٍ بِثَلاثِ مِائَةٍ وَثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا وَمَعَهُ صَحِيفَةٌ مَحْتُومَةٌ (أَى مَطْبُوعَةٌ) فِيْهَا عَدَدَ أَصْحَابِهِ بِأَسْمَائِهِمْ وَبِلَادِهُم وَخَلَا لِهمُ یعنی مهدی اس گاؤں سے نکلے گا جس کا نام کدعہ ہے ( یہ نام دراصل قادیان کے نام کو معرب کیا ہوا ہے ) او پھر فرمایا کہ خدا اس مہدی کی تصدیق کرے گا اور دور دور سے اس کے دوست جمع کرے گا جن کا شمار اہل بدر کے شمار سے برابر ۳۱۳ ہوگا یعنی تین سو تیرہ ہوں گے اور ان کے نام بقید مسکن و خصلت چھپی ہوئی کتاب میں درج ہوں گے۔اب ظاہر ہے کہ کسی شخص کو پہلے اس سے یہ اتفاق نہیں ہوا کہ وہ مہدی موعود ہونے کا دعوی کرے اور اس کے پاس چھپی ہوئی کتاب ہو جس میں اس کے دوستوں کے نام ہوں لیکن میں پہلے اس سے بھی آئینہ کمالات اسلام میں تین سو تیرہ نام درج کر چکا ہوں اور اب دوبارہ اتمام حجت کے لئے تین سو تیرہ نام ذیل میں درج کرتا ہوں تا ہر یک منصف سمجھ لے کہ یہ پیشگوئی بھی میرے حق میں پوری ہوئی ہے اور ہمو جب منشاء احدیت