جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 426 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 426

426 ۵ جون کو جماعت احمد یہ لائیبیریا کی شاخ سانولے کو دیکھنے کا موقع ملا۔میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ سکول اپنے اغراض و مقاصد اور اپنی تنظیم کے پیش نظر تاریک و تاراندھیرے میں روشنی کا مینار ثابت ہوگا۔میں سمجھتا ہوں سکول کا پلان جیسا کہ لائبریرین سٹار میں شائع ہوا ہے۔جاری رہا تو ہمارے بچے صحت مند اور ٹھوس تعلیم حاصل کر سکیں گے۔اور اس طرح بہت سی زندگیاں ضائع ہونے سے بچ جائیں گی۔انشاءاللہ ) ( بحواله الفضل ۵/اکتوبر ۱۹۷۴ء ص ۶) خدا تعالیٰ نے اس تحریک میں غیر معمولی برکت ڈالی ہے جس کا اظہار نہ صرف اپنوں بلکہ غیروں نے بھی کیا۔جماعت احمد یہ افریقن بھائیوں کی خدمت میں ہمہ تن مصروف ہے۔ہمارے پیارے امام حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے اس تحریک کو ساری دنیا میں جہاں جہاں ضرورت ہے پھیلانے کا ارشاد فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس تحریک کو دنیا میں احسن رنگ کے ساتھ خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بیوت الحمد تحریک اسپین میں سات سو سال بعد تعمیر ہونے والی پہلی بیت الصلوۃ جس کا نام البیت بشارت ہے جو کہ چین کے ایک شہر پیڈ رو آباد میں تعمیر کی گئی ہے، کے افتتاح سے واپسی پر حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۲۴ اکتوبر ۱۹۸۲ء کو بیت الاقصیٰ ربوہ میں خطبہ جمعہ کے دوران اس مالی تحریک کا اعلان فرمایا۔آپ نے اس موقع پر فرمایا:۔اس سلسلہ میں مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا مضمون بھی سمجھا دیا جس کا اب میں یہاں اعلان کرنا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ کہ اللہ کا گھر بنانے کے شکرانے کے طور پر خدا کے غریب بندوں کے گھروں کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔اس طرح یہ کہ حمد کی عملی شکل ہوگی۔ایک دوسرے موقع پر آپ نے فرمایا:۔میں چاہتا ہوں کہ جلسہ جو بلی تک ہم کم از کم ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکان بنا کر غرباء کو مہیا کر دیں۔“ یہ تحریک خدائے ذوالمجد والعطاء کے فضلوں کی منادی بن گئی اور سرسبز و شاداب درختوں میں گھری ہوئی پر مشتمل بیوت الحمد کا لونی اس تحریک کا شیریں ثمر ہے۔نیز ۱۲ فلیٹ نما کوارٹرز بن چکے ہیں اور ۱۸ فلیٹ نماز کوارٹرز زیر تعمیر ہیں۔مکانوں کے علاوہ وہاں بہت عمدہ معیار کا پرائمری سکول۔ڈسپنسری اور خدا کا ۱۰۰ مکانوں پر