جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 424
424 نصرت جہاں سکیم کو اللہ تعالیٰ نے ہر پہلو سے غیر معمولی برکات وثمرات سے نوازا۔طبی اداروں کو دیکھا جائے تو جماعت احمدیہ کے طبی اداروں سے کہیں بڑھ کر اعلیٰ قسم کے ہسپتال موجود تھے۔چونکہ یہ ایک الہی منصوبہ تھا اس لئے اس نے احمدی ڈاکٹروں اور اساتذہ کو بے پناہ خدمت کے جذ بہ سے سرفراز فرمایا اور احمدی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں غیر معمولی شفار کھ دی۔ایمان کی زیادتی کے لئے غیروں کے تاثرات کے چند نمونے پیش کئے جار ہے ہیں۔غانا (مغربی افریقہ) کے اخبار "PIONEER" اور "THE GHANAIAN TIME" نے احمد یہ ہسپتال اسکورے (غانا) کے انچارج ڈاکٹر سید غلام مجتبی صاحب کی پاکستان کو روانگی ملتوی کرنے کی جماعت احمدیہ سے اپیل کرتے ہوئے یہ خبر شائع کی کہ:۔ضلع اسکورے کی بہبود اور منصوبہ بندی کمیٹی نے اپنے یکم جولائی ۱۹۷۳ء کے ریزولیوشن کے ذریعہ درخواست کی ہے ڈاکٹر غلام مجتبی صاحب نے گزشتہ اڑھائی سال میں مقامی حالات کے متعلق جو وسیع معلومات اور اہم تجربہ حاصل کر لیا ہے اس کی وجہ سے وہ ہماری ساری قوم کے لئے ایک نہایت ہی مفید وجود ثابت ہورہے ہیں۔ڈاکٹر صاحب موصوف احمد یہ ہسپتال میں صرف غانا کے باشندوں کی خدمت ہی نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہمسایہ افریقہ ملک مثلاً آئیوری کوسٹ، نائیجیریا اور ٹوگو کے لوگ بھی ان سے کامیاب علاج کروا ر ہے ہیں۔مکرم ڈاکٹر مجتبی صاحب کا یہ شاندار ریکارڈ قابل فخر ہے۔کہ اس عرصہ میں انہوں نے ۲۵۰۰ میجر آپریشن کئے ہیں جن میں سے ایک بھی نا کام نہیں ہوا۔“ (الفضل ۱۳ نومبر ۱۹۷۳ء ص ۶) جولائی ۱۹۷۱ء احمد یہ ہیلتھ سنٹر بواجے بو( سیرالیون) کے افتتاح کے موقع پروزیر صحت سیرالیون نے فرمایا:۔ملک میں تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے سلسلہ میں احمدیہ مشن نے جو قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔خود ایک معلم و مدرس کی حیثیت سے میں ان میں بہت دلچسپی لیتا رہا ہوں۔اور اب وزیر صحت کی حیثیت سے یہ امر میرے لئے از حد خوشی کا موجب ہے اور میں اس پر ممنونیت کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔کہ جماعت احمدیہ نے اپنی بے لوث خدمات کے دائرہ کو صحت اور طب سے متعلق قومی پروگرام کے خاطر خواہ نفاذ تک ممتد کر دیا ہے۔یہ ایک بین ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ جماعت دوسروں کے لئے خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے۔میری وزارت نے آپ لوگوں کی مساعی کی ہر ممکن رنگ میں تائید وحمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(بحوالہ افضل جولائی ۱۹۷۱ ص۱) اا نائیجیریا میں احمدیہ ہائر سیکنڈری سکول کے افتتاح کے موقع پر افتتاحی تقریب میں صدارت کے فرائض 66