جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 416 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 416

416 کی آواز کوسنیں۔خدا کرے کہ آپ آسمان کی آواز کو سنیں۔خدا کرے کہ آپ آسمان کی آواز کوسنیں اور زمین کی آواز کوسنیں تا آپ کو سرفرازی نصیب ہو۔(الفضل ۳۱ دسمبر ۱۹۵۹ء) نیز فرمایا! وقف جدید کو مضبوط کرو۔ہمت کرو۔خدا برکت دے گا۔دین حق کو دنیا کے کناروں تک پھیلا۔۔وقف جدید کا کام بہت پھیل رہا ہے دوستوں کو چاہئے کہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اللہ تعالیٰ توفیق دے اور کام میں برکت دے۔آمین ( وقف جدید کے چھٹے سال پر روح پرور پیغام ۲۰ نومبر ۱۹۶۲ء) تحریک وقف نو حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی دور رس نگاہوں نے اگلی صدی میں احمد بیت پر پڑنے والی ذمہ داریوں کو بھانپتے ہوئے البی تفہیم کے نتیجہ میں ۱/۳ اپریل ۱۹۸۷ء کو بیت الفضل لندن میں خطبہ جمعہ کے دوران اس با برکت تحریک کا اعلان فرمایا۔اس موقعہ پر اس تحریک کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:۔صلى الله اگلی صدی میں داخل ہونے سے پہلے جہاں ہم دعوت الی اللہ کے ذریعہ روحانی اولا د بنانے کی کوشش کر رہے ہیں وہاں ہم اپنے آئندہ دو سالوں میں پیدا ہونے والے بچوں کو خدا کی راہ میں ابھی سے وقف کر دیں۔۔یہ تحریک میں اس لئے کر رہا ہوں تا کہ آئندہ صدی میں واقفین بچوں کی ایک عظیم الشان فوج ساری دنیا سے تیار ہورہی ہے۔اور محمد رسول اللہ یہ کے خدا کی غلام بن کے اگلی صدی میں داخل ہورہی ہو۔ہم چھوٹے چھوٹے بچے خدا کے حضور تحفہ کے طور پر پیش کر رہے ہوں۔اس وقف کی شدید ضرورت ہے کیونکہ آئندہ نو سالوں میں اسلام نے جس کثرت سے ہر جگہ پھیلنا ہے اس کے لئے لاکھوں تربیت یافتہ غلام چاہئیں۔ایسے واقفین زندگی چاہئیں جو خدا کی راہ میں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے غلام ہوں۔ہر طبقہ زندگی سے کثرت کے ساتھ واقفین چاہئیں۔ہر ملک سے واقفین زندگی چاہئیں۔غرض جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔احمدیت کی اگلی صدی میں واقفین زندگی کی اشد ضرورت ہے۔جماعت کے ہر طبقہ سے لکھوکھہا کی تعداد میں واقفین زندگی آنے چاہئیں جن کو دراصل ہم خدا کے حضور اس نیت کے ساتھ تحفہ کے طور پر پیش کر رہے ہوں کہ ان کی صلاحیتوں سے بعد ازاں اگلی صدی کے لوگوں نے فائدہ اٹھانا ہے تو یہ ایک تحفہ ہے جو ہم نے اگلی