جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 407
407 بورڈ آف ڈائریکٹرز ( مجلس ) وقف جدید انجمن احمدیہ ا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز ، وقف جدید انجمن احمد یہ کے نام سے موسوم ہوتا ہے۔۲۔اراکین کی تقرری ایک سال کیلئے ہوتی ہے۔اور اگر ان کی تقرری سال کے دوران ہو تو تقرری سال کے بقیہ حصہ کے لئے ہوتی ہے۔۳۔مجلس کے اراکین بلحاظ منصب اور ایسے کوئی دوسرے اراکین ، جن کی تقرری خلیفہ امسیح کریں۔انجمن کے ڈائریکٹر ز ہوتے ہیں اور بورڈ آف ڈائر یکٹر زان پر مشتمل ہوتا ہے۔۴۔بورڈ آف ڈائریکٹر کے صدر کی نامزدگی خلیفہ مسیح کرتے ہیں جو ان کی صوابدید کے تابع اس عہدہ پر فائز رہتا ہے۔۵۔ڈائریکٹرز یا اراکین کی تقرری ، عہدہ پر فائز رہنا یا کسی ایک کی بجائے یا دوسرے کا مقرر کیا جانا خلیفہ المسیح سے قطعی اور غیر محدود اختیارات کے تحت ہوتا ہے۔۶۔بورڈ کے فیصلہ جات کثرت رائے سے ہوتے ہیں تاہم صدر کو نامنظور کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔اگر صد راس اختیار کا استعمال عمل میں لائے اور بورڈ کی اکثریت ایسا چاہے تو اس معاملہ میں حضرت خلیفہ المسیح کی خدمت میں استصواب کرتا ہے۔جن کا فیصلہ قطعی ہوتا ہے اور انجمن کے لئے واجب التعمیل ہوتا ہے اور انجمن میں ووٹوں کی برابری کی صورت میں جس طرف کو صدر کی تائید حاصل ہو وہ اکثریت متصور ہوتی ہے۔ے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات و فرائض موجود الوقت خلیفہ اسے متعین کرتے ہیں جن کو بورڈ ۸۔ان کے نمائندہ کی حیثیت سے بجالاتے ہیں۔۸۔بورڈ آف ڈائریکٹر ز سالانہ بجٹ بلا واسطہ یا احمد یہ جماعت کی ایسا نمائندہ کمیٹی کے واسطہ سے جو کبھی اس غرض کیلئے مقرر کی جائے خلیفہ اسیح کی منظوری کیلئے تیار کرتا ہے۔۹ تمام امور میں خلیفتہ المسیح کا فیصلہ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے قطعی اور واجب التعمیل ہوتا ہے۔( بحوالہ ریکارڈ دفتر وقف جدید انجمن احمد یہ ربوہ پاکستان ) مال کمیٹی ا۔وقف جدید انجمن احمدیہ کے ماتحت ایک کمیٹی ہوتی ہے۔جس کا نام مال کمیٹی ہے۔