جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 383 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 383

383 اور وقف جدید کے وعدہ جات حاصل کرنے کی بھی ذمہ دار ہوتی ہے۔۹۔ہر ملک کا سالانہ بجٹ (آمد وخرج) جو کہ شوری میں تجویز ہو شنل امیرر پریذیڈنٹ کی طرف سے وکالت مال ثانی کو بھیجا جاتا ہے۔جو اس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد حضرت خلیفہ امسیح کی خدمت میں پیش کرتی ہے۔تمام بجٹ ہر سال مئی کے مہینے سے قبل مرکز میں پہنچنے ضروری ہوتے ہیں۔۱۰۔معین شدہ بجٹ سے زیادہ خرچ کرنے یا کسی ایسے کام پر خرچ کرنے کی صورت میں جو پہلے سے بجٹ کی کسی مد کے تحت نہیں اس کی مرکز سے پیشگی منظوری حاصل کرنی ضروری ہوتی ہے۔ایسی صورت میں واضح طور پر تحریر ہونا کہ ضرورت کیوں پیش آئی اور یہ فنڈ ز کی موجودہ صورت حال کیا ہے ، ضروری ہوتا ہے۔ا۔ہر جماعت کے افراد اپنی لوکل جماعت میں چندہ ادا کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔سوائے اس کے کہ ( مرکز ) انہیں کہیں اور چندہ ادا کرنے کی ہدایت کرے۔۱۲۔ہر موصی فرد جماعت پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنی آمد کا ۱۶ / ا چندہ عام کی جگہ چندہ وصیت ادا کرے۔چندہ وصیت (حصہ آمد) کی شرح موصی کی وصیت کے مطابق ۱۰ را سے ۱٫۳ تک ہو سکتی ہے۔۱۳۔ہر موصی قواعد وصیت کے مطابق اپنی جائیداد پر حصہ جائیداد ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے۔حصہ جائیداد موصی کی وفات پر وصول کیا جاتا ہے تاہم اگر موصی چاہے تو اپنی وفات سے قبل بھی حصہ جائیداد ادا کر سکتا ہے۔ایسی صورت میں موصی کو با قاعدہ طور پر مجلس کار پرداز سے بتوسط وکالت مال ثانی سے اجازت لینی ہوتی ہے۔۱۴۔چندہ جلسہ سالانہ بھی لازمی چندہ جات میں شامل ہے۔یہ سال میں صرف ایک بار ادا کیا جاتا ہے اور اس کی شرح کل آمد کا ۱۲۰ را ہوتا ہے۔۱۵۔وکالت مال ثانی کے فرائض میں یہ بات بھی شامل ہوتی ہے کہ وہ زکوۃ فطرانہ، عید فنڈ، صدقہ اور دیگر ادائیگیاں جو فوقتا فوقتا حضرت خلیفہ اسیح کی تحریکات کے نتیجے میں ہوں، کو جمع کرنے کا انتظام کرے۔۱۶۔چندہ تحریک جدید ، یہ چندہ طوعی ہے۔تحریک جدید کا سال یکم نومبر سے شروع ہوتا ہے اور ۳۱ اکتوبرکو ختم ہوتا ہے۔اس کی کوئی معین شرح نہیں ہے۔ہر فر د جماعت اپنی مرضی سے جتنی ادا ئیگی چاہے اس کا وعدہ کر سکتا ہے۔تاہم یہ وعدہ جات افراد جماعت کی مالی حیثیت کے مطابق ہونے چاہئیں۔بالغ ممبران اور والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے ماتحت بچوں اور دیگر افراد کی طرف سے اس فنڈ میں ادا ئیگی کریں تا کہ بچہ اور دیگر افراد جماعت بھی اس تحریک میں شامل ہوں۔نوٹ :۔اگر چہ چندہ تحریک جدید طلوعی چندہ ہے۔تاہم جب کوئی اس میں شامل ہو کر ادا ئیگی کا وعدہ کر لیتا ہے تو اس وعدے کی ادائیگی فرض ہو جاتی ہے۔اور جو احباب وعدہ پورا نہ کر سکیں ان سے آئندہ نیا وعدہ نہیں