جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 309 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 309

309 ۳۴۔احمدیت۔روس میں انقلابات مکرم مولانا محمد اسمعیل منیر صاحب مبلغ سلسلہ (مرحوم) ۳۵۔حضرت مسیح موعود کے چیلنج رد عمل و نتائج و تاثرات۔مبشر احمد خالد صاحب مربی سلسلہ (خاکسار مؤلف کتاب هذا) ۳۶۔حضرت مصلح موعودؓ کے قضائی فیصلے۔مکرم نصیر احمد چوہدری صاحب نائب ناظم دار القضاء۔( بمطابق ریکار ڈ فضل عمر فاؤنڈیشن ) لنڈن کے انڈیا آفس لائبریری سے ریسرچ پروگرام اس انعامی سکیم کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لٹریری کمیٹی اس غرض سے تشکیل دی ہوئی ہے کہ وہ جماعت کی علمی ترقی کے لئے تجاویز پیش کرے۔اس کمیٹی کی ایک تجویز یہ بھی تھی کہ لنڈن کے انڈیا آفس لائبریری سے اسلام اور سلسلہ احمدیہ کے متعلق نوٹ تلاش کر کے جمع کئے جائیں۔اور ان سے استفادہ کے لئے مناسب اقدام کئے جائیں۔بورڈ آف ڈائریکٹر نے مکرم پروفیسر عطاء الرحمن صاحب غنی کولندن بھجوانا منظور کیا تھا۔مکرم پروفیسر صاحب نے ۱۹۸۲ء میں انڈیا آفس اور دیگر مقامات سے ریکارڈ کا مطالعہ کر کے ضروری نوٹ جمع کئے اور اپنی مفصل رپورٹ پیش کر دی۔جس پر حضور نے ایک کمیٹی مقررفرما کر اسے ہدایت فرمائی کہ وہ ساری رپورٹ غور کر کے اور دس روزہ کارروائی کی رپورٹ حضور کی خدمت میں پیش کیا کرے۔مذکورہ کمیٹی مکرم ناظر صاحب تصنیف، مکرم وکیل التصنیف صاحب اور مکرم خاں بشیر احمد صاحب رفیق (سیکرٹری ) پر مشتمل تھی۔مکرم پروفیسر صاحب کی رپورٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پیش ہونے پر بورڈ نے مزید فیصلہ کیا کہ بھارت میں موجو دمواد سے بھی معلومات جمع کی جائیں اور امریکہ کی مشی گن اور مسوری یو نیورسٹی سے بھی یہ ریسرچ کی جائے۔ان ہر سہ مزید مراکز سے معلومات حاصل کرنے کے لئے حضور نے ارشاد فرمایا کہ وکیل التصنیف صاحب اصحاب میں سے موزوں دوستوں سے استفادہ کریں جنہوں نے علمی خدمات کے لئے اپنے نام پیش کئے ہیں۔(از ریکارڈ فضل عمر فاؤنڈیشن ) فنڈز کے مصارف فضل عمر فاؤنڈیشن کا ایک اہم حصہ فلاحی کاموں کے لئے فنڈز مہیا کرنا ہے اس تحریک کے قیام کے