جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 290 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 290

290 (۲) نائب افسران جلسه افسر جلسہ اپنی صوابدید پر مناسب تعداد میں نائب افسر مقرر کر کے حضور ایدہ اللہ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد ان نائب افسر جلسہ میں تقسیم کار کرتا ہے۔اس تقسیم کار کے تابع نائب افسران جلسہ، افسر جلسہ سالانہ کے کام کی معاونت کرتے ہیں۔۱۹۸۳ء کے جلسہ سالانہ میں چار نائب افسران تھے۔ا۔ایک نائب افسر جلسہ کے سپر دمہمان نوازی کے انتظامات کی نگرانی تھی۔جہاں جماعتی عمارات میں یا کیمپنگ گراؤنڈز میں مہمان ٹھہراتے ہیں ان کے قیام و طعام اور دوسرے متعلقہ امور کی نگرانی اس نائب افسر جلسہ کے ذمہ ہوتی ہے۔مہمان نوازی کا انتظام مختلف نظامتوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ہر ناظم کے ماتحت کئی قیام گاہیں ہوتی ہیں۔ہر قیام گاہ کا ایک مہمان نواز ہوتا ہے جس کے ساتھ معاونین کی ٹیم ہوتی ہے۔ان تمام انتظامات کی نگرانی اس نائب افسر جلسہ کے سپر د ہوتی ہے۔نظامت نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ کے جملہ انتظامات کی نگرانی بھی اسی نائب افسر جلسہ کے سپر د ہوتی ہے۔۲۔دوسرے نائب افسر جلسہ سالانہ کھانے کی تیاری اور لنگروں پر نگران ہوتے ہیں۔۳۔تیسرا نائب افسر ٹیکنیکل امور کی ذیل میں آنے والی نظامتوں (مثلاً نظامت سوئی گیس، نظامت ٹیکنیکل امور ) کی نگرانی کرتا ہے۔۴۔چوتھا نا ئب افسر جلسہ دفتر جلسہ کا نگران ہوتا ہے اور افسر جلسہ سالانہ کے ساتھ مل کر بقیہ نظامتوں کی نگرانی کرتا ہے۔نوٹ : اب کام کے پھیلاؤ اور بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر نائب افسران کی تعداد ۸ ہوگئی ہے۔جن کے درمیان جلسہ سالانہ کے تمام کام اور شعبہ جات تقسیم کئے گئے ہیں۔( ناقل ) جلسہ سالانہ کی مختلف نظامتیں مختلف اہم کاموں کی انجام دہی کے لئے الگ الگ نظامتیں مقرر ہیں۔ہر نظامت کا سر براہ ناظم کہلاتا ہے۔مثلاً ناظم سپلائی وغیرہ۔ان نظامتوں کا الگ الگ تعارف اور ناظمین کے فرائض اختصار کے ساتھ ذیل میں درج ہیں۔(۱) ناظم معائنہ ناظم معائنہ کا فرض ہے کہ جلسہ سالانہ کے جملہ انتظامات مثل لنگروں، قیامگاہوں، طعامگاہوں اور دیگر انتظامات کا معائنہ کریں۔جہاں کوئی کمی یا خرابی نظر آئے اس کی اطلاع افسر جلسہ کو دیں۔ناظم معائنہ کا کام