جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 289
289 جلسہ اور بعض دوسرے اصحاب جن کو مشورہ کے لئے بلایا جائے مل کر غور و خوض کے بعد سکیموں کی منظوری دیتے ہیں۔افسر جلسہ اور ناظمین کا جلسہ کے کام کے متعلق باہمی مشورہ دراصل سارا سال جاری رہتا ہے۔جلسہ کے قریب جا کر یعنی دو تین ماہ پہلے افسر جلسہ کی زیر ہدایت جلسہ کے سب ناظمین ، جن کی تعداد موجودہ دور میں پچاس کے لگ بھگ ہے، کے اجتماعی اجلاسات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جن کا مقصد باہمی افہام و تفہیم ، آپس میں رابط اور انتظامیہ کا ایک دوسرے کی سکیموں کو سمجھنا اور جن کاموں میں شعبوں کا اشتراک ہوتا ہے ان کے بارہ میں افہام و تفہیم کرنا ہوتا ہے۔اس عرصہ میں جہاں افسر جلسہ اور دوسرے ناظمین اپنی اپنی جگہ نائب ناظمین اور معاونین کے ساتھ الگ مسلسل میٹنگز کر رہے ہوتے ہیں۔ناظم کام کی تفصیلات اپنے سب ساتھیوں کو سمجھاتا ہے اور ان میں تقسیم کار کرتا ہے۔اس طرح باہمی افہام وتفہیم کی فضا استوار ہوتی ہے۔ناظمین کی اجتماعی میٹنگ میں ناظمین ، افسر جلسہ اور دوسرے ناظمین کو اپنے کام کی پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔اگر کہیں کوئی کام پیچھے رہ رہا ہو تو اس کی نشاندہی ہو جاتی ہے اور کمی کا بر وقت ازالہ ہو جاتا ہے۔اجلاسات کا سلسلہ ایک نہایت برادرانہ فضا میں منعقد ہوتا ہے اور بڑی بشاشت کے ساتھ مشورے دیئے جاتے ہیں ، قبول کئے جاتے ہیں یا رد کئے جاتے ہیں۔جلسہ کی سب نظامتیں جلسہ سے قبل اپنا پنا دفتر بناتی ہیں جس کے لئے ان کو کوئی کمرہ دے دیا جاتا ہے۔کمرہ نہ ہو تو خیمہ مہیا کر دیا جاتا ہے۔جلسہ شروع ہونے سے چار دن پہلے حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ جلسہ کے انتظامات کا معائنہ فرماتے ہیں۔اس معائنہ کے ساتھ جلسہ کے سب دفاتر چوبیس گھنٹے کے لئے کھل جاتے ہیں جن میں ہمہ وقت کارکنان موجود رہتے ہیں۔اسی دوران مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور کارکنان انتظامی امور کی سرانجام دہی کے ساتھ مہمانوں سے مسلسل ملاقات کر کے پیش آمدہ مسائل میں ان کی مدد اور راہنمائی کرتے رہتے ہیں نظام جلسہ سالانہ کے شعبہ جات (۱) افسر رابطہ: جلسہ کے دوران تین بڑے انتظامات چل رہے ہوتے ہیں اور ان کے تین الگ الگ افسر ہوتے ہیں۔افسر جلسہ سالانہ، افسر جلسہ گاہ اور افسر خدمت خلق۔ان تینوں کے تحت چلنے والے انتظامات کو آپس میں مربوط رکھنے کے لئے حضرت خلیفتہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ ایک افسر رابط مقرر فرماتے ہیں۔بالعموم ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ کو ہی حضور کی طرف سے افسر رابطہ مقرر کیا جاتا ہے۔